فقہ شافعی سوال نمبر – 1050
فقہ شافعی سوال نمبر/ 1050
مریض اگر آئی سی یو میں ایڈمٹ ہو اور اسکا پلنگ قبلے کی طرف نہ ہو تو کیا اس حالت میں پڑھی ہوئی نماز کا اعادہ کرنا ضروری ہے؟
نماز کے شرائط میں سے ایک شرط قبلہ کی طرف رخ کرنا ہے، قبلہ کی طرف رخ کئے بغیر نماز درست نہیں ہاں اگر کوئی شخص بیمار ہو اور تکلیف کی وجہ سے قبلہ رخ ہوکر نماز پڑھنا دشوار ہو تو ایسا مریض جس طرح ممکن ہو اس حالت میں نماز پڑھے گا البتہ صحت یابی کے بعد ان نمازوں کو دوبارہ پڑھنا (اعادہ) ضروری ہے
قال الإمام الخطيب الشربيني رحمة الله علیہ: واستقبال القبلة بالصدر شرط في صحة الصلاة….فلا تصح الصلاة بدونه اجماعا… أما العاجز عنه كمريض لا يجد من يوجهه اليها ومربوط على نحو خشبة…. فيصلي على حاله ويعيد وجوبا (شرح التنبيه:٦٧٤/١)
*مغني المحتاج:٢٤٢/١
*نهاية المحتاج :٢٦٢/١
*النجم الوهاج :٦٧/٢
*كنز الراغبين:١٢٧/١