فقہ شافعی سوال نمبر – 1055
فقہ شافعی سوال نمبر / 1055
اگر کوئی شخص ظہر کی قضا نماز کی امامت کر رہا ہو اور مقتدی عصر کی نماز جماعت سے پڑھ رہا ہو اس طرح ایک ساتھ قضاء نماز کو جماعت کے ساتھ پڑھنے کا کیا مسئلہ ہے ؟
قضاء نماز کو جماعت کے ساتھ ادا کرنا اس شرط کے ساتھ سنت ہے کہ امام اور مقتدی اس نماز میں متفق ہوں مثلاً دونوں کی ظہر کی نماز ہو یا عصر کی نماز اگر امام ظہر تاخیر سے پڑھ رہا ہو اور مقتدی عصر پڑھ رہا ہو تو پھر ایسے امام کی اقتداء کرنا درست نہیں امام اور مقتدی کا جماعت کے ساتھ پڑھی جانے والی قضا نماز میں ایکسانیت (دونوں کی ظہر یا دونوں عصر ) کا ہونا ضروری ہے
قال الإمام النووي رحمة الله عليه : اما المَقْضِيَّةُ مِن المَكْتُوباتِ فَلَيْسَتْ الجَماعَةُ فِيها فَرْضَ عَيْنٍ ولا كِفايَةٍ بِلا خِلافٍ ولَكِنْ يُسْتَحَبُّ الجَماعَةُ فِي المَقْضِيَّةِ الَّتِي يَتَّفِقُ الإمامُ والمَأْمُومُ فِيها بِأنْ يَفُوتَهُما ظُهْرٌ أوْ عَصْرٌ (المجموع: ١٨٩/٤)
*روضة الطالبين: ٣٤٠/١
*الشرح الكبير :١