فقہ شافعی سوال نمبر – 1083
فقہ شافعی سوال نمبر / 1083
اگر کسی کے ہاتھ پاوں میں انگلیاں زائد ہوں تو وضو اور غسل میں ان زائد انگلیوں کا دھونا ضروری ہے؟
اگر کسی کو ہاتھ پاؤں کی انگلیاں زیادہ ہوں اور وہ اپنی جگہ یعنی ہاتھ پاؤں کی جگہ پر ہوں تو ان زائد انگلیوں کو دھونا فرض ہے اگر وہ فرض وضو کی جگہ پر نہ ہوں تو ان زائد انگلیوں کا وضو کرنا ضروری نہیں
اذا نبت في مواضع الفرض اصبع زائدة يجب غسلها لانها بمحل الفرض (مغني المحتاج: ١٧٣ /١)
وغسل يد زائدة إن نبتت بمحل الفرض ولو من المرفق كاصبع زائدة وسلعة سواء جاوزت الاصليه ام لا (روضة الطالبين :٥٢/١)
*نهاية المحتاج :١٧٤/١
*تحفة المحتاج :٧٤/١
*المجموع شرح المهذب :٤٤٨/١