فقہ شافعی سوال نمبر – 1091
فقہ شافعی سوال نمبر / 1091
*اگر کوئی شخص رکوع کی تسبیح سجدہ میں پڑھے تو نماز کا کیا حکم ہے؟*
*اگر کوئی شخص رکوع میں پڑھی جانے والی تسبیح سجدہ میں یا سجدہ میں پڑھے جانے والی تسبیح رکوع میں پڑھے تو اس سے نماز پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور سجدہ سہو کی بھی ضرورت نہیں بلکہ نماز درست ہوگی*
*علامہ دمیاطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ولنقل… قولي غير مبطل نقله إلى غير محله.*(١)
*علامہ ابن حجر ھیتمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :أن التسبيح ونحوه من كل مندوب قولي مختص بمحل لا يسجد لنقله إلى غير محله.* 2. (١) اعانة الطالبين: ١/ ٣٢٠. * حاشية البجيرمى: ١/ ٢٥٨. * نهاية المحتاج: ٢/ ٧٣. (٢) منهاج القويم: ١٣٠. * الغرر البهية: ٢/ ٣٥٥