فقہ شافعی سوال نمبر – 1098
فقہ شافعی سوال نمبر/ 1098
ریلوے یا بس اسٹیشن پر اگر باجماعت نماز ہو رہی ہو اور امام لمبی نماز پڑھانے کی وجہ سے ٹرین یا بس چھوٹنے کا اندیشہ ہو تو مقتدی کو کیا کرنا چاہیے؟
ریلوے یا بس اسٹیشن پر اگر جماعت سے نماز ہو رہی ہو تو اور مسافر کو سواری چھوٹنے کا اندیشہ ہو تو شروع میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھے پھر امام سے الگ ہونے کی نیت کرے اور بقیہ نماز مختصراً ادا کرے اس سے جماعت کا ثواب بھی حاصل ہوجائے گا
من أدْرَكَ جُزْءًا مِن أوَّلِها ثُمَّ فارَقَ بِعُذْرٍ أوْ خَرَجَ الإمامُ بِنَحْوِ حَدَثٍ، ومَعْنى إدْراكِها حُصُولُ أصْلِ ثَوابِها، وأمّا كَمالُهُ فَإنَّما يَحْصُلُ بِإدْراكِها مَعَ الإمامِ مِن أوَّلِها إلى آخِرِها (نهاية المحتاج : ١٤٥/٢)
ومن أدرك جزءا من أولها ثم فارق بعذر أو خرج الإمام بنحو حدث حصل له فضل الجماعة. (فتح المعين:1/174)