فقہ شافعی سوال نمبر – 1102
فقہ شافعی سوال نمبر /1102
غیروں کے پولا نامی تھوار کے موقع پر جانوروں کو سجا کر مندر کے قریب لے جایا جاتے ہیں کیا اس طرح کرنا یا ان جانوروں کو صرف دیکھنے کے لیے جانا جائز ہے؟
پولا غیروں کا ایک مذہبی تہوار ہے، جسمیں جانوروں کو سجا کر اس کی پوجا کی جاتی ہے، اس طرح کے تہوار کو دیکھنے جانا یا کسی بھی طرح سے ان کے کاموں میں معاونت کرنا اس سے غیروں کی مشابہت لازم آئے گی۔ لھذا ایسے تمام کاموں سے شریعت نے سختی سے بچنے کا حکم دیا جس سے کفار کی ادنی مشابہت ہو تو ایسے تمام کاموں سے بچنا بےحد ضروری ہے۔
علامہ ابن حجر ھیثمیؒ فرماتے ہیں: ومِن أقْبَحِ البِدَعِ مُوافَقَةُ المُسْلِمِينَ النَّصارى فِي أعْيادِهِمْ بِالتَّشَبُّهِ بِأكْلِهِمْ والهَدِيَّةِ لَهُمْ وقَبُولِ هَدِيَّتِهِمْ فِيهِ وأكْثَرُ النّاسِ اعْتِناءً بِذَلِكَ المِصْرِيُّونَ وقَدْ قالَ ﷺ مَن تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنهُمْ۔ (الفتاوى الفقهية الكبرى: ٢١٦/٤)
علامہ ابن القیم جوزیؒ فرماتے ہیں: وأمّا التَّهْنِئَةُ بِشَعائِرِ الكُفْرِ المُخْتَصَّةِ بِهِ فَحَرامٌ بِالِاتِّفاقِ مِثْلَ أنْ يُهَنِّئَهُمْ بِأعْيادِهِمْ وصَوْمِهِمْ، فَيَقُولَ: عِيدٌ مُبارَكٌ عَلَيْكَ، أوْ تَهْنَأُ بِهَذا العِيدِ، ونَحْوَهُ، فَهَذا إنْ سَلِمَ قائِلُهُ مِنَ الكُفْرِ فَهُوَ مِنَ المُحَرَّماتِ (احکام اھل الذمة: ٤٤١/١)
امام نوویؒ فرماتے ہیں: وتحرم تهنئتهم وتعزيتهم اتباع لا ابتداع: ١/٢٣٢ (٥) المجموع