فقہ شافعی سوال نمبر – 1105
فقہ شافعی سوال نمبر / 1105
اگر کوئی شخص صف میں کھڑے ہو کر باتیں کرے اور جب امام رکوع میں چلا جائے تو اس کے ساتھ رکوع چلا جائے تو کیا اس صورت میں سورہ فاتحہ نہ پڑھنے کی وجہ سے رکعت شمار ہوگی جیسا کہ عام طور پر تراویح میں کیا جاتا ہے؟
صف میں کھڑے ہوکر باتیں نہیں کرنا چاہیے بلکہ امام جو جس حال میں پائے اس کی اقتداء کرناچاہیے، لیکن اگر کوئی شخص صف میں حاضر ہو کر باتیں کرتا رہے اور جب امام رکوع میں چلا جائے تو اس کے ساتھ رکوع کرلے تو اس صورت میں سورۃ فاتحہ نہ پڑھنے کی وجہ سے بھی رکعت شمار ہوگی اور نماز بھی ہوجائے گی
قال الامام الترمسي: من أدرك الإمام راكعا … قبل ارتفاعه عن أقل الركوع أدرك الركعة …. اي ما فاته من قيامها وقراءتها وان قصر بتأخير تحرمه لا لعذر حتى ركع (حاشية الترمسي :٣\٨٥٢)
تحفة المحتاج مع حواشي الشرواني وابن القاسم عبادي ٣\٢٠٣ نهاية المحتاج :٢\٢٤٢