فقہ شافعی سوال نمبر – 1110
فقہ شافعی سوال نمبر / 1110
کیا چھ یا سات سال کی عمر کا بچہ نومولود بچہ کے کان میں اذان دے سکتا ہے یا نہیں؟
بچہ عام طور پر چھ یا سات سال کی عمر میں ممیز ہوتا ہے اگر اس عمر کا بچہ ممیز ہو تو پیدا ہونے والے بچہ کے کان میں اذان اور اقامت کہہ سکتا ہے چونکہ اذان درست ہونے کے لیے بچہ کا ممیز ہونا ضروری ہے۔
قال النووى رحمة الله عليه: ويَصِحُّ أذانُ الصَّبِيِّ المُمَيِّزِ عَلى الصَّحِيحِ المَعْرُوفِ فِي المَذْهَبِ (روضة الطالبين : ۳۱۳/۱)
*الوسيط في المذهب :٢/٥٥ *فتح العزيز : ٣/١٨٩ *المجموع :٣/١٠١ *العزيز : ١/٤١٩