فقہ شافعی سوال نمبر – 1114
فقہ شافعی سوال نمبر / 1114
ایسا سامان جو صرف غیر مسلموں کے تہوار کے موقع پر پوجا پاٹ وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے ان چیزوں کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟
غیروں کے تہوار میں پوجا وغیرہ میں استعمال ہونے والی چیزوں کو خود بیچنا یا کسی غیر مسلم کے ہاتھوں بیچنے کے لیے دینا شرعا جائز نہیں ہے. اس لئے کہ وہ تمام اشیاء جن سے کفار کی پوجا وغیرہ میں کسی بھی طرح کا تعاون ہو یا ان کے کفر میں اضافہ کا سبب ہوگناہ اور معصیت پر تعاون ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس سے منع فرمایا ہے،لہذا ایسی تمام چیزوں کی خرید و فروخت سے بچنا ضروری ہے.
وحرم أيضا: بيع نحو عنب ممن علم أو ظن أنه يتخذه مسكرا للشرب والأمرد ممن عرف بالفجور به والديك للمهارشة والكبش للمناطحة والحرير لرجل يلبسه وكذا بيع نحو المسك لكافر يشتري١ لتطييب الصنم والحيوان لكافر علم أنه يأكله بلا ذبح لان الأصح أن الكفار مخاطبون بفروع الشريعة كالمسلمين عندنا خلافا لأبي حنيفة رضي الله تعالى عنه فلا يجوز الإعانة عليهما ونحو ذلك من كل تصرف يفضي إلى معصية يقينا أو ظنا ومع ذلك يصح البيع. ويكره بيع ما ذكر ممن توهم منه ذلك. (فتح المعين بشرح قرة العين بمهمات الدين:١/٣٢٦)
إعانة الطالبين:٣/٣٠ حاشية الجمل على شرح المنهج :٣/٢٧ حاشية البجيرمي على شرح المنهج:٢/١٧٩