فقہ شافعی سوال نمبر – 1116
فقہ شافعی سوال نمبر/ 1116
اسکولوں کے پروگرام میں بچوں کو جانور کی شکل کا ڈریس پہنا کر مجمع کے سامنے پیش کیا جاتا ہے کیا ایسا کرنا درست ہے؟
کسی بھی موقع پر انسان کے لیے اپنی شکل و صورت کو بگاڑنا درست نہیں. خواہ اسکول کا کوئی پروگرام ہو یا کوئی اور موقع ہو بہرحال بچوں کو جانوروں کی شکل کا کپڑا پہنانا جائز نہیں اس طرح کے پروگراموں میں بچوں کو شریک کروانا گویا غیر شرعی کاموں میں تعاون کرنا ہے
قال الامام الرملي رحمة الله عليه: وسَواءٌ فِي الصُّورَةِ المُحَرَّمَةِ أكانَتْ على سقف أوْ جِدار أوْ وِسادَة أوْ ستْر عُلق لزِينَة أوْ مَنفَعَة أوْ ثَوْب ملْبوس (نهاية المحتاج: ٦\٣٧٥)
قال الامام الغزالي رحمة الله عليه : ولا يجوز لبس الثِّياب وعَلَيْها صور الحَيَوان لا للرِّجال ولا للنِّساء (الوسيط:٥\٢٧٧)
فتح المعين مع إعانة الطالبين ٣\٤١١ روضة الطالبين ٧\٣٣٥ النجم الوهاج ٧\٣٨٠