فقہ شافعی سوال نمبر – 1117
فقہ شافعی سوال نمبر / 1117
اگر کوئی اصلی دانت کے بدلے مصنوعی دانت لگائے تو کیا فرض غسل یا وضو کے وقت اسے نکالنا ضروری ہے یا نہیں؟
فرض غسل اور وضو کے وقت مصنوعی دانت نکالنا ضروری نہیں ہے اس لئے کہ منہ کے اندرونی حصہ میں پانی پہنچانا ضروری نہیں لھذا منہ کے اندورنی حصہ میں پانی پہنچائے بغیر فرض غسل یا وضو ہوجائے گا
علامہ خطیب شربینی رحمة اللہ عليه فرماتے ہیں: وخَرَجَ «بِظاهِرِ» داخِلُ الفَمِ والأنْفِ والعَيْنِ فَإنَّهُ لا يَجِبُ غَسْلُ ذَلِكَ قَطْعًا. (مغني المحتاج : ١٦٦/١)
حاشية البجيرمي على الخطيب : ١/١٤٢ حاشية الجمل : ١/٤١٤ تحفة المحتاج في شرح المنهاج : ٢/١٢۰ غاية البيان : ١/٤٣