فقہ شافعی سوال نمبر – 1124
فقہ شافعی سوال نمبر/ 1124
تجارت کے غرض سے مسافت قصر سے دور جانے پر قصر کرنا کیسا ہے، اور تجارت کی جگہ پر زیادہ دن رہنے کے بعد اس جگہ سے سفر کرنے پر قصر کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
قصر کے لیے مسافت تقریباً ٨٠ کلو میٹر سے زائد کا سفر ہونا ضروری ہے. اگر کوئی تجارت کی غرض سے کسی جگہ کا سفر کرے، اور وہاں پہنچنے کے بعد سے نکلنے کے دن کے علاوہ چار دن سے زائد مقیم ہونے کا ارادہ رکھتا ہو تو اس کے لیے قصر نہیں بلکہ اتمام کرنا ضروری ہے. لہٰذا کسی جگہ تجارت کے غرض سے مقیم ہوجائے، اور ایک مدت تک وہاں رہے تو وہ مقیم کے حکم میں ہوگا اور وہ إتمام کرے گا۔ اگر وہ وہاں سے مزید کسی جگہ مسافت قصر سے کم سفر کرتا ہے تو اس کے لئے قصر کی گنجائش نہیں ہوگی، ہاں اگر مسافت قصر کے بقدر سفر ہو تو قصر و اتمام کی گنجائش ہوگی اس لئے کہ اسے ایک مستقل سفر مانا جائے گا۔ البتہ سفر کا مباح ہونا ضروری ہے
ولَوْ نَوى) المُسافِرُ المُسْتَقِلُّ ولَوْ مُحارِبًا (إقامَةَ أرْبَعَةِ أيّامٍ) تامَّةٍ بِلَيالِيِها أوْ نَوى الإقامَةَ وأطْلَقَ (بِمَوْضِعٍ) عَيَّنَهُ صالِحٌ لِلْإقامَةِ، وكَذا غَيْرُ صالِحٍ كَمَفازَةٍ عَلى الأصَحِّ (انْقَطَعَ سَفَرُهُ بِوُصُولِهِ) أيْ بِوُصُولِ ذَلِكَ المَوْضِعِ، سَواءٌ أكانَ مَقْصُودُهُ أمْ فِي طَرِيقِهِ أوْ نَوى بِمَوْضِعٍ وصَلَ إلَيْهِ إقامَةَ أرْبَعَةِ أيّامٍ انْقَطَعَ سَفَرُهُ بِالنِّيَّةِ مَعَ مُكْثِهِ إنْ كانَ مُسْتَقِلًّا. (مغني المحتاج : ٤٥٣/١)
المهذب في فقة الإمام الشافعي :١/١٩٥ التهذيب في فقه الإمام الشافعي:٢/٣٠٤ بداية المحتاج في شرح المنهاج :١/٣٥٩ عجالة المحتاج إلى توجيه المنهاج:١/٣٤٥