فقہ شافعی سوال نمبر – 1129
فقہ شافعی سوال نمبر/ 1129
عقیقہ میں جانور ذبح کرنے کے بجائے اس رقم کو کسی ضرورت مند کو دینے کا کیا مسئلہ ہے؟
عقیقہ میں اصل جانور ذبح مقصود ہے اسی وجہ سے عقیقہ میں جانور کو ذبح کرنا سنت اور افضل عمل ہے. ہاں اگر کوئی شخص جانور ذبح کرنے کے بجائے کسی سخت ضرورت کی بنا پر وہ رقم کسی فقیر یا مسکین کو بطور صدقہ دینا چاہیے تو دے سکتا ہے. لیکن اس طرح قیمت صدقہ کرنے سے عقیقہ کی سنت ادا نہیں ہوگی
وقال الامام النووي رحمة الله عليه : فِعْلُ العَقِيقَةِ أفْضَلُ مِن التَّصَدُّقِ بِثَمَنِها عِنْدَنا (المجموع: ٨/٤٣٣)
النجم الوهاج:٥٢٧/٩ تحفة المحتاج :٣٦٩/٩ حاشية الجمل: ٥/٢٦٤ نهاية المحتاج :٨/١٤٥