فقہ شافعی سوال نمبر – 1130
فقہ شافعی سوال نمبر/ 1130
کیا والدین اپنی اولاد کو استطاعت کے باوجود فرض یا نفل حج و عمرہ سے روک سکتے ہیں؟
اگر کوئی فرض حج و عمرہ کی استطاعت رکھتا ہو اور تمام شرائط پائے جاتے ہوں اور تاخیر کی صورت میں فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو فرض حج و عمرہ کے لیے والدین منع نہیں کرسکتے، ہاں اگر سنت حج یا عمرہ ہو تو والدین اپنی اولاد کو روک سکتے ہیں۔
فمنها حَجَّةُ الإسْلاَم إذا وجبت على الابْنِ؛ لاجتماع شَرائِطِ الاستطاعة فليس لَهُما المنعُ منها؛ لأنها فرضُ عَيْنٍ، وفي التأخير خطر الفوات (العزيز: ١١/٣٦٠)
ويجوز للأبوين منع الولد غير المكي من الإحرام بتطوع حج أو عمرة دون الفرض (المقدمة الحضرمية: ١/١٥٨)
المجموع – ٨/٣٤٧ المهذب – ١/٤٢٨ المنهاج القويم – ١/٣٠٣