فقہ شافعی سوال نمبر – 1131
فقہ شافعی سوال نمبر/ 1131
عورتوں کے بال سر سے جدا ہوجانے کے بعد خریدتے اور عورتیں بھی خوشی سے بال بیچ دیتی ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے۔؟
کسی بھی انسان کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے سر کے بالوں کو فروخت کرے۔ جس طرح سر پر ہوتے (متصل) بیچنا حرام ہے اسی طرح سر سے الگ ہونے کے بعد بھی خریدنا اور بیچنا دونوں حرام ہے۔
وبِأنَّهُ فَضْلَةُ آدَمِيٍّ فَلَمْ يَجُزْ بَيْعُهُ كالدَّمْعِ والعَرَقِ والمُخاطِ وبِأنَّ ما لا يَجُوزُ بَيْعُهُ مُتَّصِلًا لا يَجُوزُ بَيْعُهُ مُنْفَصِلًا كَشَعْرِ الآدَمِيّ المجموع شرح المهذب:٩/٢٥٤
فيحرم وصْلُه؛ لأن من كرامته أن لا ينتفع بشيء منه بعد مَوْتِهِ وانفصاله عنه، بل يدفن (أسنى المطالب: ١/١٧٣)
العزيز :٢/١٤ المهمات :٣/١٤٥