فقہ شافعی سوال نمبر – 1132
فقہ شافعی سوال نمبر/ 1132
مسجد کی پرانی ناقابل استعمال چیزیں جن کو زیادہ دن رکھنے سے خراب ہونے کا اندیشہ ہو، نیز دوسری ضروری چیزیں رکھنے کے لیے جگہ تنگ ہو رہی ہو تو اس پرانی چیز کو (رکھ کر خراب کرنے سے) بیچنے کا کیا مسئلہ ہے؟
اگر مسجد کی چیزیں استعمال کے قابل نہ ہو اور استعمال نہ ہونے سے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو، اور اس چیز کے ہوتے ہوئے دوسری ضروری چیزیں رکھنے کے لیے جگہ تنگ ہو رہی ہو تو اس پرانی چیز کو بیچنا درست ہے۔ البتہ اُن چیزوں کو بیچنے کے بعد اس رقم کو مسجد ہی دوسرے کے کاموں میں استعمال کرنا ہوگا۔
قال الإمام النووي (ر):حُصْرُ المَسْجِدِ إذا بَلِيَتْ، ونُحاتَةُ أخْشابِهِ إذا نَخَرَتْ، وأسْتارُ الكَعْبَةِ إذا لَمْ يَبْقَ فِيها مَنفَعَةٌ ولا جَمالٌ، فِي جَوازِ بَيْعِها وجْهانِ: أصَحُّهُما: تُباعُ لِئَلّا تَضِيعَ وتُضَيِّقَ المَكانَ بِلا فائدة و على الأوَّلِ قالُوا: يُصْرَفُ ثَمَنُها فِي مَصالِحِ المَسْجِدِ أمّا ما اشْتَراهُ النّاظِرُ لِلْمَسْجِدِ، أوْ وهَبَهُ لَهُ واهِبٌ، وقَبِلَهُ النّاظِرُ فَيَجُوزُ بَيْعُهُ عِنْدَ الحاجَةِ بِلا خِلافٍ.
روضة الطالبين: ٥/٣٥٨ عجالة المحتاج :٢/٩٧٧ المهمات – ٦/٢٦٠ النجم الوهاج – ٥/٥١٧