فقہ شافعی سوال نمبر – 1134
فقہ شافعی سوال نمبر/ 1134
کسی شخص کی تعظیم کے لیے کھڑے ہونے کا کیا مسئلہ ہے؟
ایسا کوئی شخص جو اپنے لیے لوگوں کے کھڑے ہونے کو پسند کرتا ہو خواہ وہ دینی یا دنیاوی مقام و مرتبہ رکھتا ہو اس کے لیے کھڑا ہونا حرام ہے۔ البتہ جن لوگوں کے پاس دینی و علمی ، تقوی و طہارت کے لحاظ سے ظاہری فضیلت ہو اور وہ اپنے لئے لوگوں کے کھڑے ہونے کے خواہش مند نہ ہوں ایسے حضرات کے لیے کھڑا ہونا مستحب ہے
ويُسَنُّ القِيامُ لِمَن فِيهِ فَضِيلَةٌ ظاهِرَةٌ مِن نَحْوِ صَلاحٍ أوْ عِلْمٍ أوْ وِلادَةٍ أوْ نَسَبٍ أوْ وِلايَةٍ مَصْحُوبَةٍ بِصِيانَةٍ…. ويَحْرُمُ عَلى الدّاخِلِ أنْ يُحِبَّ قِيامَهُمْ لَهُ؛ لِلْحَدِيثِ الحَسَنِ: «مَن أحَبَّ أنْ يَتَمَثَّلَ النّاسُ لَهُ قِيامًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِن النّارِ. (تحفة المحتاج :٩/٢٢٩)
إعانة الطالبين: ٤/٢١٩ فتح المعين : ١/٥٩٨ أسنى المطالب: ٤/١٨٦ العزيز :١١/٣٧٨