فقہ شافعی سوال نمبر – 1144
فقہ شافعی سوال نمبر / 1144
مسافر سفر سے اپنے شہر پہنچ جائے لیکن گھر نہ جائے بلکہ شہر کی مسجد میں چلا جائے تو کیا ایسا شخص قصر کر سکتا ہے؟
مسافر شخص اپنے شہر میں داخل ہوتے ہی مقیم ہوجائے گا۔ جب سفر ختم ہوجائے یا مسافر اس جگہ پہنچ جائے جہاں سے اس نے سفر شروع کیا تھا تو اب اسے قصر کی اجازت نہیں
العَوْدُ إلى الوَطَنِ، والضَّبْطُ فِيهِ: أنْ يَعُودَ إلى المَوْضِعِ الَّذِي شَرَطْنا مُفارَقَتَهُ فِي إنْشاءِ السَّفَرِ مِنهُ. وفِي مَعْنى الوَطَنِ: الوُصُولُ إلى المَوْضِعِ الَّذِي يُسافِرُ إلَيْهِ إذا عَزَمَ عَلى الإقامَةِ فِيهِ القَدْرَ المانِعَ مِنَ التَّرَخُّصِ. (روضة الطالبين وعمدة المفتين: ١٧١)
المجموع شرح المهذب ٣٣٣/٥ العزيز شرح الوجيز ٢/٢١٢ أسنى المطالب ١/٢٣٦ التهذيب في فقه الإمام الشافعي ٢/٣٠٠