فقہ شافعی سوال نمبر – 1146
فقہ شافعی سوال نمبر / 1146
عمرہ کے ارکان کیا ہیں؟
عمرہ کے پانچ ارکان ہیں۔١) میقات یا میقات سے پہلے احرام پہن کر عمرہ کی نیت کرنا۔
٢) کعبۃ اللہ کا طواف کرنا۔
٣) صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنا صفا سے شروع کرنا۔
٤) بال کاٹنا یا حلق (مکمل بال صاف کرنا) مردوں کے لیے یا اسی طرح تقصیر یعنی چھوٹا کرنا۔ صرف عورتوں کے لیے تقصیر کرنا ہے چاہے دو چار بال ہی نکالے
٥) اوپر ذکر کی گئی ترتیب کے مطابق عمرہ کے اعمال کو کو ادا کرنا۔
: أرْكانُ الحَجِّ خَمْسَةٌ: الإحْرامُ، والوُقُوفُ، والطَّوافُ، والسَّعْيُ، والحَلْقُ إذا جَعَلْناهُ نُسُكًا ولا تُجْبَرُ بِدَمٍ، وما سِوى الوُقُوفِ أرْكانٌ فِي العُمْرَةِ أيْضًا. (مغني المحتاج إلى معرفة معاني ألفاظ المنهاج: ٢/٢٨٥)