فقہ شافعی سوال نمبر – 1152
فقہ شافعی سوال نمبر / 1152
اندھیرے میں نماز پڑھتے وقت کیا سجدہ کی جگہ دیکھنا ضروری ہے یا نہیں؟
اندھیرے میں نماز پڑھتے وقت بھی اپنے آنکھوں کو سجدہ کی جگہ پر رکھنا سنت ہے چونکہ نماز میں سجدہ کی جگہ پر دیکھنا خشوع کا سبب ہے
في شرح المقدمة الحضرمية: يسن أيضًا للمصلي (نظر موضع السجود) أي: سجوده في جميع صلاته ولو صلاة جنازة، والأعمى ومن في ظلمة تكون حالتهما كحالة الناظر لمحل سجوده؛ لأنه أقرب إلى الخشوع.. (شرح المقدمة الحضرمية: ١/٢١٨)