فقہ شافعی سوال نمبر – 1164
فقہ شافعی سوال نمبر / 1164
اگر کسی کو طواف کی تعداد میں شک ہوجائے تو کیا کرے گا؟
طواف کے چکر لگاتے وقت اگر کسی کو تعداد میں شک ہوجائے تین ہوا ہے یا چار تو ایسے شخص کو چاہیے کہ شک کو چھوڑے اور جس عدد پر یقین ہو اس کا حساب کرکے بقیہ طواف کے چکر کو مکمل کرے.
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ سن رسول الله صلى الله عليه وسلم في الذي يشك وأصلي ثلاثا او اربعا ؟ ان يصلي ركعة. فكان في ذلك الغاء الشك والبناء على اليقين وكذلك اذا شك في شيء من الطواف صنع مثل ما يصنع في الصلاة . فألغى الشك وبناء على اليقين. الا انه ليس في الطواف سجود سهو ولا كفارة (الام/ج ٣ ٤٥٥ تا ٤٥٦)