فقہ شافعی سوال نمبر – 1165
فقہ شافعی سوال نمبر / 1165
طواف کے بعد اگر فرض نماز کی جماعت کھڑی ہوجائے اور طواف کرنے والا فرض نماز ادا کرے تو کیا طواف کے بعد کی دو رکعت پڑھی جانے والی نماز اس میں شامل ہوگی یا الگ سے دو رکعت پڑھنا ہوگا؟
اگر طواف کے سات چکر مکمل ہوجائے اور اس کے فورا بعد فرض نماز کے لیے جماعت کھڑی ہوجائے تو یہ فرض نماز طواف کے بعد پڑھی جانے والی نماز کے لیے کافی ہوجائے گی الگ سے پھر نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں
واذا قلنا انھما سنة فصلی فریضة بعد الطواف اجزاء عنھما کتحیة المسجد نص علیہ الشافعی رحمه الله عليه. (الایضاح فی المناسک: 291)