فقہ شافعی سوال نمبر – 1173
فقہ شافعی سوال نمبر / 1173
حاجی کے لیے سعی سے پہلے حلق کرنے کا کیا مسئلہ ہے؟
حاجی کے لیے حلق سب سے اخیر میں کرنا ہے۔ اگر حاجی طواف یا سعی سے پہلے حلق سے فارغ ہوجائے تو اس کی گنجائش ہے۔ البتہ مناسب یہ ہے کہ حلق کا عمل اخیر کرے۔
ویجوز تقدیم الحلق علیھما وتاخیرھما عنه (المنھج القویم :427)
ويَجُوزُ تَقْدِيمُ الحَلْقِ عَلى الطَّوافِ كَما قالَهُ الشّارِحُ فِي مَناسِكِهِ (حاشية البجيرمي على الخطيب : ٢/٤٣٤)