فقہ شافعی سوال نمبر – 1187
فقہ شافعی سوال نمبر / 1187
کیا تنہا شخص غائبانہ نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے یا جماعت کے ساتھ ہی پڑھنا ضروری ہے؟
اگر کوئی شخص تنہا غائبانہ نماز جنازہ پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے۔ غائبانہ نماز جنازہ درست ہونے کے لیے جماعت کے ساتھ پڑھنا ضروری نہیں
*امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: إذَا حَضَرَ مَنْ لَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ بَعْدَ دَفْنِهِ وَأَرَادَ الصَّلَاةَ عَلَيْهِ فِي الْقَبْرِ أَوْ أَرَادَ الصَّلَاةَ عَلَيْهِ فِي بَلَدٍ آخَرَ جَازَ بِلَا خِلَافٍ*. (المجموع:٢٠٣/٥)
*امام نووى رحمة الله عليه فرماتے ہیں: تَجُوزُ الصَّلَاةُ عَلَى الْغَائِبِ بِالنِّيَّةِ وَإِنْ كَانَ فِي غَيْرِ جِهَةِ الْقِبْلَةِ وَالْمُصَلِّي يَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ، وَسَوَاءٌ كَانَ بَيْنَهُمَا مَسَافَةُ الْقَصْرٍ، أَمْ لَا؟ بِشَرْطِ أَنْ يَكُونَ خَارِجَ الْبَلَدِ.*. روضة الطالبين /٢٣٤
البيان: ٧٣/٣