فقہ شافعی سوال نمبر – 1190
فقہ شافعی سوال نمبر / 1190
امام سلام پھیرنے کے بعد مقتدی دیر تک دعا میں مشغول رہے بعد میں سلام پھیرے تو مقتدی کی نماز کا کیا مسئلہ ہے؟
امام سلام پھیرنے کے بعدمسبوق کے علاؤہ دیگر مقتدیوں میں سے کوئی دعا و ذکر میں مشغول رہے اور کچھ دیر کے بعد سلام پھیرے تو اس سے مقتدی کی نماز پر کچھ اثر نہیں ہوگا اور نماز بھی ہو جائے گی۔
ولغير المسبوق بعد سلام الامام اطاله الجلوس للدعاء جاز۔ فيض الاله الملك:١٩٥
وجاز للماموم ان يشتغل اذا سلم الامام بالدعاء. حاشية الجمل:٤٠٣/٢