فقہ شافعی سوال نمبر – 1207
فقہ شافعی سوال نمبر / 1207
وضو کرتے وقت شروع میں اعوذ بالله من الشيطان الرجيم پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
وضو کرتے وقت شروع میں بسم الله الرحمن الرحيم پڑھنے سے پہلے تعوذ یعنی اعوذ بالله من الشيطان الرجيم پڑھنا بھی سنت ہے۔
علامہ ابوبکر دمیاطی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: (وسن) للمتوضئ ۔۔۔ (تسمية أوله) أي أول الوضوء- للاتباع- وأقلها باسم الله، وأكملها بسم الله الرحمن الرحيم۔۔۔ ويسن قبلها التعوذ. (اعانة الطالبين:١/٧٤)
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: (وَسن) للمتوضىء تعوذ, و (تَسْمِيَة) وَحمد الله (أَوله)… (نهاية الزين ٢٢)
علامہ زکریا الانصاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: مِنْ سُنَنِ الْوُضُوءِ التَّسْمِيَةُ أَوَّلَهُ …… وَحَكَى الْمُحِبُّ الطَّبَرِيُّ عَنْ بَعْضِهِمْ التَّعَوُّذَ قَبْلَهَا. (أسنى المطالب ١/٩٢)
فتح المعين: ١٩
السراج الوهاج: ١٦