فقہ شافعی سوال نمبر – 1209
فقہ شافعی سوال نمبر / 1209
احرام کی حالت میں اگر کوئی زخم ہوجائے یا ایکسڈنٹ ہوجائے جس کی وجہ سے زخم پر پٹی باندھنے کے لیے کچھ بال نکالنے کی ضرورت پڑے تو اس کا کیا حکم ہے؟
اگر احرام کی حالت میں کسی بھی وجہ سے زخم پر پٹی باندھنے کے لیے کچھ بال صاف کرنے کی ضرورت پیش آجائے تو بال صاف کرنا جائز ہے۔ لیکن اس پر دم واجب ہوتا ہے یافتہ بکری ذبح کرے یا پھر تین دن روزہ رکھے یا پھر تین صاع یعنی 7 /سات کلو 200/دو سو گرام اناج فدیہ دینا ہوگا.
قال الإمام زكريا الأنصاري: وإن حلق لأذى قمل أو جراحة أو نحوهما كحرّ ووسخ جاز العذرُ وفدَى لقوله تعالى﴿فمن كان منكم مريضا﴾ البقر:١٩٦ الآية
أسنى المطالب شرح روض الطالب:٤٠٨/٢
تحفة المحتاج :٦٩/٢
كتاب الإيضاح في مناسك الحج والعمرة: ١٦٦
المجموع شرح المهذب : ٢٨١/٨
البيان في فقه الإمام الشافعي:١٣٦/٤