فقہ شافعی سوال نمبر – 1224
فقہ شافعی سوال نمبر / 1224
تدفین کے کچھ دنوں بعد معلوم ہوجائے کہ قبرستان سے متصل زمین کسی دوسرے کی ملکیت ہے اور زمین کا مالک میت کو قبرستان کی زمین میں منتقل کرنے کا مطالبہ کرے تو کیا میت میں تغیر پیدا ہونے کے بعد بھی میت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرسکتے ہیں؟
اگر تدفین کے کچھ دنوں بعد معلوم ہوجائے کہ قبرستان سے متصل زمین کسی دوسرے کی ملکیت ہےتو زمین مالک کے لیے مستحب یہ ہے کہ وہ میت کو منتقل نہ کرے۔ اگر زمین مالک میت کو منتقل کرنے پر اصرار کرے اگرچہ میت میں تغیر ہوا ہو تب بھی میت کو دوسری جگہ منتقل کرنا ہوگا چونکہ دوسرے کی زمین پر زمین مالک کی اجازت کے بغیر دفن کرنا جائز نہیں ہے۔
وإن دفن رجل بأرض غيره بغير إذنه…. فالمستحب لصاحب الأرض: أن لا ينقله؛ لأن في ذلك هتكًا لحرمته، فإن نقله جاز؛ لأنه دفن فيها بغير إذنه. البيان: ٣/٩٧
إِذَا دُفِنَ فِي أَرْضٍ مَغْصُوبَةٍ، يُسْتَحَبُّ لِصَاحِبِهَا تَرْكُهُ، فَإِنْ أَبَى، فَلَهُ إِخْرَاجُهُ وَإِنْ تَغَيَّرَ. روضة الطالبين:٢/١٤٠
كفاية النبيه: ٥/١٥٨
الحاوي الكبير:٧/١٧١
المذهب للروياني ٦/٤٣٣