فقہ شافعی سوال نمبر – 1227
فقہ شافعی سوال نمبر. / 1227
والدین اگر کمانے پر قادر ہو لیکن نہیں کما رہے ہوں یا کمانے پر قادر نہ ہو تو اولاد کا والدین کو کمانے پر مجبور کرنے کا کیا حکم ہے؟
اسلام میں والدین کے ساتھ ہر حال میں حسن سلوک کا حکم دیا گیا ہے۔ اولاد اگر مالدار ہو اور والدین کمانے سے عاجز ہوں تو اولاد پر والدین کا نفقہ واجب ہوگا اگر اولاد مالدار نہ ہو اور والدین کمانے سے عاجز یا بیمار بھی نہ ہو تب بھی والدین کے ساتھ حسن سلوک کا تقاضا یہ ہے کہ ان کو کمانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور بہرحال والدین کا نفقہ اولاد ہی پر واجب ہوگا ۔
علامہ غمراوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: وتجب لفقير غير مكتسب ان كان زمنا وكذا العاجز بمرض او اعمى او صغيرا او مجنونا والا بان قدر على الكسب ولم يكتسب فاقوال: احسنها تجب مطلقا للاصل والفرع او لا تجب مطلقا والثالث تجب للاصل لا فرع قلت الثالث أظهر. (السراج الوهاج ٤٧٣)
دكتور محمد مطرحي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وان كان من الاصول وجبت على الاظهر نفقته، لان الله تعالى امر بمصاحبتهم في الدنيا بالمعروف وليس من المعروف ان يكلفوا الاكتساب مع كبر السن لحرمة الوالدين. (المجموع ١٩/٤٠٣)
علامه زحيلي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ان يكون الاصل فقيرا او عاجزا عن الكسب فان كان قادرا على الكسب فتجب ايضا نفقته عند….. الشافعيه في الأظهر ، لان الله تعالى امر بالاحسان الى الوالدين وفي الزام الاباء بالاكتساب مع غنى الابناء ترك للاحسان اليهم وايذائهم هولايجوز ويقبح بالانسان ان يكلف قريبه الكسب مع اتساعه ماله. (الموسوعة الفقه الاسلامي ٨/٧٨٢)
روضة الطالبين ٩/٨٤
(البيان ١١/٢١٩)