فقہ شافعی سوال نمبر – 1248
فقہ شافعی سوال نمبر / 1248
جمعہ کا خطبہ اگر ظھر کا وقت شروع ہونے سے پہلے دیا جائے تو جمعہ کا خطبہ اور نماز درست ہوگی یا نہیں؟
اگر کسی جگہ جمعہ کا خطبہ ظہر کا وقت شروع ہونے سے پہلے دیا جائے تو جمعہ کی نماز اور خطبہ دونوں درست نہیں اس لیے کہ خطبہ اور جمعہ کی نماز کے لیے ظہر کا وقت شروع ہونا ضروری ہے۔
وَلَا تصح الجمعة إلا في وقت الظهر لانهما فرض في وقت واحد…. وان خطب قبل دخول الوقت لم تصح لان الجمعة ردت إلي ركعتين بالخطبة فإذا لم تجز الصلاة قبل الوقت لم تجز الخطبة فان دخل فيها في وقتها… المجموع:٤ -٥٠٩
وشرطها : الوقت ؛ أي : وقت الظهر ؛بأن تفعل مع خطبتيها كلها فيه؛ لخبر البخاري عن أنس :أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصلي الجمعة حين تميل الشمس… فلا يجوز شيء من ذلك قبل وقت الظهر ولا بعده… فتح الرحمان/ ٣٨٥
السراج الوهاج:١/٨٥
الفقه المنهجي:١/٢٠٣
المعتمد/١-٥٠٥