فقہ شافعی سوال نمبر – 1249
فقہ شافعی سوال نمبر / 1249
احرام پہننے کے بعد سرمہ لگانے کا کیا حکم ہے؟
احرام پہننے کے بعد ایسا سرمہ لگانا درست ہے جس میں خوشبو نہ ہو۔لہذا صرف زینت کے لیے بھی سرمہ لگا سکتے ہیں لیکن احرام کی حالت میں سرمہ نہ لگانا افضل ہے۔ اور خوشبو دار سرمہ لگانے سے فدیہ واجب ہوگا
قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَلَا بَأْسَ بِالْكُحْلِ مَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ طِيبٌ فَإِنْ كَانَ فِيهِ طِيبٌ افْتَدَى قال الشافعي: «وَلَا بَأْسَ بِالْكُحْلِ، مَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ طيب، فإن كان فيه طيب افتدى». (مختصر المزنی:١٦٣)
الحاوی الکبیر ١٢١/٤
بحر المذهب ١٢٧/٥
العزيز٤٧٢/٣
المجموع ٢٤٨/٤