فقہ شافعی سوال نمبر – 1258
فقہ شافعی سوال نمبر / 1258
حاجی حضرات کے لیے عشرہ ذی الحجہ یعنی 1 ذی الحجہ سے دس ذی الحجہ کے دنوں میں روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟
حاجی حضرات کے لیے 1 ذی الحجہ سے 8 ذی الحجہ یعنی عرفہ کے دن یعنی 9 ذی الحجہ سے پہلے کے اٹھ دن کے روزے رکھنا سنت ہے اور عرفہ کے دن کا روزہ رکھنا حاجیوں کے لیے سنت نہیں ہے۔ بلکہ اس دن حاجی کے لیے روزہ نہ رکھنا افضل ہے۔
قال الخطيب الشربيني: ويسن ايضا صوم الثمانية ايام قبل يوم عرفة كما صرّح به في الرّوضة ولم يخصه بغير الحاج فيسنّ صومها للحج وغيره اما الحاج فلا يسن له صوم يوم عرفته فليسن له فطره وان كان قوياقويا.
(مغني المحتاج: ٢ / ٥٩٨)
عمدة المحتاج: ٥ / ٢٢٧
الديباج : ١ / ٦٣٣
بداية المحتاج : ٢ / ٥٩١
بجيرمي علي الخطيب: ٢ / ٤٠٤