فقہ شافعی سوال نمبر – 1272
فقہ شافعی سوال نمبر / 1272
جماع کے دوران اگر اذان ہوجائے تو کیا دوران جماع اذان کا جواب دینا جائز ہے یا جماع کو روک کر جواب دینا ہوگا؟
اگرجماع کے دوران اذان ہوجائے تو اس وقت جواب نہ دیں اس لئے کہ جماع کے دوران اذان کا جواب دینا مکروہ ہے۔ البتہ جماع سے فارغ ہوکر اذان کا جواب دیں۔
قال ابن حجرالهيتمي رح: ويقطع للإجابة نحو القراءة والدعاء والذكر وتكره (الإجابة) لمن في صلاة…. ولمجامع وقاضي حاجة، بل يجيبان بعد الفراغ.
(تحفة المحتاج مع الحواشي: ١١٠/٢)
حاشية الجمل: ٤٨٥/١
المجموع : ١٢٥/٣
حاشية البجيرمي على الخطيب: ١٧٤/١
فتح المعين:٧٣