فقہ شافعی سوال نمبر – 1273
فقہ شافعی سوال نمبر / 1273
اگر کسی شخص کے ذمہ مختلف قسم کے روزے باقی ہوں (قضا، کفارہ قسم، نذر) اور اسے یاد نہ ہو کہ اس کی تعداد کتنی ہے تو اس صورت میں قضا کیسے مکمل کرے گا؟
اگر کسی کے ذمہ مختلف قسم کے روزے مثلا رمضان کے قضا روزے، کفارے کے روزے، یا قسم کے روزے نذر کے روزے اور اسے معلوم نہ ہو کہ کتنے روزے قضا ہیں تو اس پر لازم ہے کہ وہ احتیاطا اس وقت تک روزے رکھے جب تک اسے ظن غالب ہوجائے کہ اس کے تمام قضا روزے مکمل ہوگئے ہیں۔ یعنی وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں روزے رکھے تاکہ کوئی قضا باقی نہ رہے۔
قال الامام الرملي رحمة الله عليه: ومن عليه فوائت لا يعرف عددها قال القفال يقضي ما تحقق تركه فقال القاضي الحسين يقضي ما زاد على ما تحقق فعله وهو الا صح
نهايه المحتاج 1/ 383
التعليقات للقاضي حسين/ 2/ 476
الفتاوى الفقهيه الكبرى:1/ 225
النجم الوهاج:2/ 30
حاشيه البجيريمي1/ 406