فقہ شافعی سوال نمبر – 1279
فقہ شافعی سوال نمبر / 1279
مساجد میں لگے پینے کے لئے واٹر فلٹر اور کولر (Water Filter & Cooler) کے پانی کو مسجد سے باہر لے جانے کا کیا مسئلہ ہے؟
مساجد میں لگے ہوئے پینے کے پانی کے فلٹر اور کولر (Water Filter & Cooler) سے پانی کو مسجد سے باہر مسجد کمیٹی سے اجازت کے بغیر لے جانا درست نہیں ہے کیونکہ یہ وقف کے حکم میں ہےاور وقف کی ہوئی چیز کا استعمال مسجد کمیٹی کی اجازت سے ہو تو درست ہے۔ نیز اجازت کے سلسلہ میں وہاں کے عرف و عادت کا بھی اعتبار ہوگا کہ اگر پانی کے لے جانے پر کوئی روک ٹوک اور ممانعت نہ ہو تو اجازت کے بغیر بھی پانی لے جانا درست ہے
*فَلَوْ كَانَ مَوْقُوفًا عَلَى جِهَةٍ عَامَّةٍ اُعْتُبِرَ إذْنُ النَّاظِرِ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فَالْحَاكِمُ وَالْعَبْدُ الْمُوصَى بِمَنْفَعَتِهِ
( أسنى المطالب:١/٥٢٦)
إنْ مَلَكَ الْمُوصَى لَهُ أَتَمَّ مِنْ مِلْكِ الْمَوْقُوفِ عَلَيْهِ بِدَلِيلِ أَنَّ لَهُ الْإِجَارَةَ وَالْإِعَارَةَ مِنْ غَيْرِ إذْنِ مَالِكِ الرَّقَبَةِ وَتُورَثُ عَنْهُ الْمَنَافِعُ بِخِلَافِ الْمَوْقُوفِ عَلَيْهِ لَا بُدَّ مِنْ إذْنِ النَّاظِرِ وَلَا تُورَثَ عَنْهُ الْمَنَافِعُ
(نهاية المحتاج:٥/٣٩٢)
الإِْذْنُ ضَرْبَانِ: أَحَدُهُمَا: الإِْذْنُ الصَّرِيحُ فِي النَّفَقَةِ وَالصَّدَقَةِ، وَالثَّانِي: الإِْذْنُ الْمَفْهُومُ مِنَ اطِّرَادِ الْعُرْفِ وَالْعَادَةِ، كَإِعْطَاءِ السَّائِل كَعُمْرَةٍ وَنَحْوِهَا مِمَّا جَرَتْ الْعَادَةُ بِهِ، وَاطَّرَدَ الْعُرْفُ فِيهِ، وَعُلِمَ بِالْعُرْفِ رِضَا الزَّوْجِ وَالْمَالِكِ بِهِ، فَإِذْنُهُ فِي ذَلِكَ حَاصِلٌ وَإِنْ لَمْ يَتَكَلَّمْ
شرح المسلم للنووي:٧/١١٢
حاشية الجمل: ٣/٥٨٨
حاشية البجيرمي: ٣/٢١١
تحفة المحتاج:٦/٢٧٩