فقہ شافعی سوال نمبر – 1283
فقہ شافعی سوال نمبر / 1283
کسی ایسے شخص کے حق میں جو مسلمان نہ ہو کیا اس کے لیے صحت و برکت یا ہدایت کی دعا کرنے کا کیا حکم ہے؟
ایسے کسی شخص کے لیے جو مسلمان نہ ہو یا اس شخص کا اسلام و مسلمان سے دشمنی بھی ظاہر نہ ہو تو اسلامی تعلیم کے مطابق حسن سلوک کا تقاضہ یہ ہے اس کی صحت و اس کے مال میں برکت کی دعا کرسکتے ہیں اسی طرح کسی بھی کافر کے حق میں اس کی زندگی میں ہدایت کی دعا کی جاسکتی ہے
امام رملي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وَيَجُوزُ الدُّعَاءُ لِلْكَافِرِ بِنَحْوِ صِحَّةِ الْبَدَنِ وَالْهِدَايَةِ
(نهايه المحتاج:1/ 533)