فقہ شافعی سوال نمبر – 1287
فقہ شافعی سوال نمبر / 1287
اگر کوئی شخص اپنے والدین یا کسی رشتہ دار کے ایصال ثواب کے لیے کوئی چیز بنائے مثلاً راستے میں واٹر کولر (Water Cooler) یا مسجد میں اوقات نماز بورڈ (Prayer Time Table) لگائے تو کیا اس پر ان کے نام کی تختی لگانے کا کیا مسئلہ ہے؟
مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے دی ہوئی چیزوں پر ان کے نام کی تختی لگانے میں کوئی حرج نہیں البتہ جب دکھاوے اور نام و نمود کا اندیشہ ہو تو نہ لگانا بہتر ہے اگر یہ نیت ہو کہ یہاں سے پانی پینے والے لوگ مرحومین کے حق میں دعا کرینگے تو اس نیت کے ساتھ نام کی تختی لگانا درست ہے۔
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”وَلَا بَأْسَ أَنْ يُقَالَ مَسْجِدُ فُلَانٍ وَمَسْجِدُ بَنِي فُلَانٍ عَلَى سَبِيلِ التَّعْرِيفِ“
(المجموع :٢ / ٢٠٧)
محمد زحیلی فرماتے ہیں:أن دفع صدقة التطوع في السر أفضل منها في العلن ،لقوله عز و جل….
(المعتمد: ٢ / ١٤٢)
امام سیوطی فرماتے ہیں القاعدة:الأصل في الأشياء الاباحة حتى يدل الدليل على التحريم
(الأشباه و النظائر: ١٠٣)