فقہ شافعی سوال نمبر – 1294
فقہ شافعی سوال نمبر/1294
بیماری میں مبتلا شخص روزے کی قضا کرنے سے پہلے انتقال کرجائے تو اس کے روزوں کا کیا حکم ہے؟
اگر کوئی بیمار شخص بیماری کی وجہ سے روزہ چھوڑ دے اور مسلسل بیمار رہنے کی وجہ سے روزوں کی قضاء کرنے کا موقع ملے بغیر انتقال ہوجائے تو ایسا شخص گنہگار نہیں ہوگا اور اس پر روزہ کا فدیہ بھی نہیں ہوگا
من فاته) من الأحرار (شيء من) صوم (رمضان فمات قبل إمكان القضاء) بأن استمر مرضه أو سفره المباح إلى موته (فلا تدارك له) أي الفائت بالفدية ولا بالقضاء لعدم تقصيره (ولا إثم) به لأنه فرض لم يتمكن منه إلى الموت فسقط حكمه كالحج
مغني المحتاج:٢/١٧٢