فقہ شافعی سوال نمبر – 1298
فقہ شافعی سوال نمبر / 1298
غیر شادی شدہ شخص کے پاس صرف اتنا مال ہے کہ وہ حج کرسکتا ہے لیکن نکاح کی بھی ضرورت ہے تو وہ پہلے نکاح کرے گا یا حج کرے گا؟
اگر کسی غیر شادی شدہ شخص کے پاس صرف اتنا مال ہے کہ وہ حج کر سکتا ہے لیکن اسےنکاح کی بھی سخت ضرورت ہو اور اسے گناہ میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت میں نکاح کو مقدم کرے گا اور حج مؤخر کرے گا
الامام النووی رحمة الله علیه: وان احتاج الي النكاح وهو يخاف العنت قدم النكاح لان الحاجة الى ذلك على الفور و الحج ليس على الفور ثم ان لم يخاف العنت فتقديم الحج افضل والا فالنكاح
(المجموع ١٠٧/٨)
مغنی المحتاج: ٢٣٠/٣
حواشی الشروانی: ٣٢/٥
تحفتہ المحتاج: ٩/٢
المھذب : ٦٥٣/١