فقہ شافعی سوال نمبر – 1299
فقہ شافعی سوال نمبر / 1299
اگر کوئی عورت (محرم یا گروپ کے ساتھ) حج کی استطاعت رکھتی ہو لیکن شوہر کے منع کرنے سے حج نہ کرسکے اور اس عورت کا انتقال ہوجائے تو کیا وہ عورت گنہگار ہوگی؟
شادی سے پہلے عورت اگر سفر حج کی طاقت نہ رکھتی ہو اور شادی کے بعد سفر حج پر قادر ہو (شرعی رکاوٹ نہ ہو) لیکن شادی کے بعد شوہر منع کرنے کی وجہ سے حج نہ کرسکے اور اس کا انتقال ہوجائے تو ایسی عورت گنہگار نہیں ہوگی، البتہ اس عورت کے مال سے حج بدل کرنا ضروری ہوگا
الشیخ محمد بن محمد الشربینی فرماتے ہیں: واذا احرمت فمنعھا الزوج ومات قضي من تركتها مع كونها لا تعصي لكونه منعها۔ الا اذا تمکنت قبل النکاح فتعصی اذا ماتت
(مغنی المحتاج:٣٤٧/٢)
حواشی الشروانی:٣٦٨/٥
الغررالبھیہ: ٣٥٣/٤
الحاشیة الجمل:٢٧٦/٤
شرح التنبھیۃ: ٤٠٢/٣