فقہ شافعی سوال نمبر – 1317
فقہ شافعی سوال نمبر / 1317
نماز میں سردی کی وجہ سے ناک بہنے، تو حالت نماز میں اسے صاف کرنے کا کیا مسئلہ ہے
سردی کی وجہ سے ناک سے پانی بہے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا اور نہ اس سے نماز پر کچھ اثر پڑتا ہے۔ لہذا نماز میں مشغول شخص ناک سے بہتے ہوئے پانی کو صاف کرے تو اس سے نماز بھی باطل نہیں ہوتی۔ البتہ، زیادہ حرکت سے بچنا چاہیے تاکہ نماز میں خشوع باقی رہے.
قال الامام شمس الدين الرملي والبلغم الصاعد من المعدة نجس بخلاف النازل من الرأس أو من أقصي الحلق أو الصدر فهو طاهر
قال الامام النووي وَمَذْهَبُنَا أَنَّهُ لَا ينتقض الوضوء بخروج شئ من غير السبيلين كدم الفصد والحجامةوالقئ وَالرُّعَافِ
نهاية المحتاج : ١/١٤٧
المجموع : ٢/٦٥
حاشية الجمل:١/٢٧٤
النجم الوهاج: ١/١٧٤
إعانة الطالبين : ١/١٣٤