جمعرات _18 _جنوری _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0173
نماز کے دوران جمائی آنے پر کیا منہ بند کرنا ضروری ہے؟
جواب:۔ اگر کسی کو نماز کی حالت میں جمائی آجائے تو پوری کوشش کی جائے کہ جمائی میں منہ نہ کھلنے پائے اور اگر ناگزیر صورت ہو تو منہ کو ہاتھ یا آستین سے ڈھک لیں۔ (مراقی الفلاح :۱۵۱) (شامی زکریا١٧٦/٢) (بدائع ٢٩٦/١)
اتوار _21 _جنوری _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0174
کیا فرض نماز میں آخری رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے؟
جواب:۔ احناف کے نزدیک فرض نمازوں میں ابتدائی دو رکعتوں کے بعد آخر کی (تیسری یا چوتھی) بقیہ رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنا افضل ہے واجب اور لازم نہیں۔ (شامی زکریا:۲۲۱/۲) (البحرالرئق ٥١٦/١)
اتوار _21 _جنوری _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0175
نماز کے دوران چہرہ قبلہ کی طرف سے پھر جانے سے کیا نماز ٹوٹ جائے گی ؟
جواب:۔ نماز میں صرف چہرہ قبلہ کی طرف سے پھر جانے سے اگرچہ نماز فاسد نہیں ہوتی، مگر دوران نماز چہرہ قبلہ کی طرف سے پھیرنا مکروہ تحریمی ہے اور اس طرح کرنے سے گناہ ہوگا۔ (در مختار/شامی بیروت٣٥٤/٢)
منگل _30 _جنوری _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0176
نماز کے دوران آنکھیں بند رکھنا کیسا ہے؟
جواب:۔ دوران نماز آنکھیں بلا عذر بند رکھنا مکروہ ہے، لیکن اگر کوئی توجہ اور یکسوئی حاصل کرنے کے لیے آنکھیں بند کرے تو اس کی گنجائش ہے۔ (مجمع الأنهر ٤٢٤/١) (در مختار زكريا٤١٣/٢)
منگل _30 _جنوری _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0177
نماز میں آگے کی طرف سینہ باہر نکال کر کھڑا ہونا کیسا ہے؟
جواب:۔ نماز کی حالت میں اللہ تعالی کے سامنے انتہائی عاجزی اور خشوع و خضوع کا اظہار ہونا چاہیے، لھذا اگر کوئی شخص نماز میں سینہ آگے کی طرف باہر نکال کر اکڑ کے کھڑا ہوگا تو یہ سخت بے ادبی اور کراہت کی بات ہوگی۔ مجمع الأنهر ١٢٤/١ فتاوي عالمگیری۱۰۷/۱
منگل _30 _جنوری _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0178
کندھا کھلا رکھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:۔ نماز میں دونوں کندھوں کو ڈھکنا مستحب ہے، لھذا جو شخص ایک یا دونوں کندھے کھول کر نماز پڑھے گا تو وہ کرائت کا مرتکب ہوگا۔ (طحطاوي علي المراقي/١٩٣)
منگل _30 _جنوری _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0179
امام کا مقتدیوں کے مقابلے میں بلند مقام پر کھڑے ہوکر نماز پڑھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ جماعت کی نماز میں اگر امام اکیلا بلند مقام (ایک فٹ یا اس کے زائد) پر کھڑا ہو تو اس طرح بلند جگہ پر کھڑا ہو کر نماز پڑھانا مکروہ تحریمی ہوگا۔ (در مختار مع الشامي ٤١٦/٢)
ہفتہ _17 _فروری _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0181
مرد کے لیے ننگے سر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
جواب:۔ مرد حضرات کے لیے نماز میں سر ڈھاکنا اگرچہ لازم نہیں، لیکن بلا کسی عذر کے محض سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے ننگے سر نماز پڑھنا خلاف ادب اور مکروہ ہے۔ (در مختار مع الشامی زکریا ٤٠٧/٢)
اتوار _4 _مارچ _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0182
پیشاب کی نلکی کے ساتھ نماز پڑھنے کا کیا مسئلہ ہے؟
جواب:۔ جس شخص کو پیشاب مسلسل آنے کا مرض ہو اور اس نے نلکی لگا رکھی ہو، جس کے ذریعہ سے پیشاب بوتل میں جمع ہوتا رہتا ہو تو ایسا شخص شرعا معذور مانا جائے گا اور وہ اسی حالت میں وضو کرکے نماز پڑھ سکتا ہے، یہ ناپاکی اس کے حق میں مضر نہیں مانی جائے گی۔ (در مختار بیروت٤٣٩/١)
منگل _6 _مارچ _2018AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0183
بیمار آدمی کے لیے اگر کپڑے یا نیچے بچھے ہوئی چادر ناپاک ہو اور اس کو بدلنا مشکل اور تکلیف دہ ہو تو کیا ایسا مریض اسی پر نماز پڑھ سکتا ہے؟
جواب-اگر کوئی شخص ہاتھ سے اپنی منی نکالے یا بیوی سے ملاعبت ( لطف اندوز ہونے) سے منی نکل آئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، البتہ قضا ضروری ہے ۔
إذا أفْطَرَ الصّائِمُ فِي نَهارِ رَمَضانَ بِغَيْرِ الجماع من غير عذر عامدا مُخْتارًا عالِمًا بِالتَّحْرِيمِ بِأنْ أكَلَ أوْ شَرِبَ أوْ اسْتَعَطَ أوْ باشَرَ فِيما دُونَ الفَرْجِ فأنرل أوْ اسْتَمْنى فَأنْزَلَ أثِمَ ووَجَبَ عَلَيْهِ القَضاءُ (١)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔المراجع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
١۔المجموع (٣٣٩/٦)
*۔نهاية المطلب. (٣٤٨/٣)