فقہ شافعی سوال نمبر/ 0562 اگر کسی مسجد ميں نماز كا وقت ہونے پر اذان كے لیے ايسا سسٹم بنايا گیا ہو اور وقت ہونے میں مائيك سے پہلے ٹيپ ريكارڈ شده اذان پورے گاوں ميں پہنچ جاتی ہے اس طرح كرنے سے اذان كی سنيت حاصل ہوگی یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کسی مسجد ميں نماز كا وقت ہونے پر اذان كےلیے ٹيپ ريكارڑ شده اذان كا سسٹم كيا گيا ہے جس کی وجہ سے اذان پورے بستی میں پہچ جائے، لہذا ايسى اذان اگر وقت پر بھی ہوجائے تب اذان كی سنت ادا نہیں ہوگی اسلئے اذان ايک مستقل عبادت ہے اور اسکے شرائط ميں سے اذان كے وقت اذان كا قصد ہونا بھی شرط ہے اور موذن کا مسلمان ہونا عاقل ہونا شرط ہے , لہذا يہ تمام شرائط ٹيپ ريكارڑ ميں مفقود ہوجاتے ہيں اس لئے ٹیپ ریکارڈر کی اذان درست نہیں ہوگی۔
قال الزحيلى وتشترط النية عند الفقهاء الاخرين فان أتى بالالفاظ المخصوصة بدون قصد الاذان لم يصح۔ الفقه الاسلامى وادلة٥٤٢/١ الاذان فرض كفاية بالاضافة الى كونه اعلاما بدخول وقت الصلاة ودعوة اليها فلا يكفى عن انشائه عند دخول وقت الصلاة اعلانه مما سجل به من قبل وعلى المسلمين فى كل جهة تقام فيها الصلاة ان يعينوا من بينهم من يحسن أداء عند دخول وقت نبالصلاة۔ (فتاوى اللجنة٦٦/٦) (الفقه المنهجى ١١٥/١)
Fiqhe Shafi Question No/0562 If there is a recorder system for adhan in a masjid and upon the arrival of adhan time, before giving the adhan through the mic, the call of recorded adhan reaches all over the city then Can the reward of sunnah be attained by this act?
Ans; If there is a recorder system for adhan in a masjid by which the call of recorded adhan reaches all over the city during the prescribed time of adhan , therefore if this kind of adhan is called at its prescribed time even then the reward of sunnah cannot be attained.. Because adhan is a permanent worship and among its conditions, intention for giving adhan during the prescribed time of adhan is one of its condition and even the sensibleness of muazzin is also one of its condition.. Therefore all these conditions are absent in the tape recorder so the adhan of tape recorder is not valid..
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0561 عام طور پر آج کل کھانے کے مسالوں میں خوشبو کے طور پر جائفل (Nutmeg) استعمال کرتے ہیں اس کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب :۔ کھانے کے مسالوں میں جائفل کا استعمال خوشبو اور ذائقہ کے لیے ہوتا ہے اگر قلیل مقدار میں جائفل استعمال کرنے کی صورت نشہ نہیں آتا ہے تو جائز ہے ، لیکن جائفل کے اندر ایک قسم کا نشہ ہوتا ہے لہذا جائفل کا اتنا استعمال جائز ہے جس سے نشہ پیدا نہ ہو، نیز اسے بچوں کے پیٹ کی صفائی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اتنا زیادہ استعمال کرنا جس سے نشہ پیدا ہوتا ہو تو جائز نہیں ہے۔
جاء في حاشية الشرواني: "ما حرم من الجمادات لا حد فيها وإن حرمت وأسكرت، بل التعزير؛ لانتفاء الشدة المطربة عنها، كالجوزة…فهذا كما ترى دال على حل القليل الذي لم يصل إلى حد الإسكار كما صرح به غيره . ومما يدل على حله عبارة الشارح: أما الجامد فطاهر، ومنه جوزة الطيب، فيحرم تناول القدر المسكر من كل ما ذكر كما صرحوا به. وعبارة الكردي: أما القدر الذي لا يسكر فلا يحرم؛ لأنه طاهر غير مضر ولا مستقذر۔حاشية الشرواني ٢٨٩/۱ عن اكل جوز الطيب ..يجوز إن كان قليلا، ويحرم إن كان كثيرا۔ (فتاوى الرملي ٧١/٤) ولا حرج في استعمال جوزة الطيب ونحوها في إصلاح نكهة الطعام بمقادير قليلة لاتؤدي إلى التفتير أو التخدير۔ (الفقه الاسلامي وأدلته ٥٢٦٦/٧)
Fiqhe ShafiQuestion No/0561 Nowadays Usually nutmeg is used as a flavouring substance in the Masala of food? What is the ruling on using this?
Ans; Nutmeg is used in the masala to impart flavour and taste in the food.. If nutmeg is used in smaller quantity which doesnot initiates its drug activity then its use is permissible but nutmeg contains a type of drug.. Therefore use of nutmeg is permissible only to that extent where it doesnot begin its drug activity.. Nutmeg is also used for cleansing the stomach of children and use of nutmeg in such a large quantity where it begins its drug activity is not permissible…
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0175 نماز کے دوران چہرہ قبلہ کی طرف سے پھر جانے سے کیا نماز ٹوٹ جائے گی ؟
جواب:۔ نماز میں صرف چہرہ قبلہ کی طرف سے پھر جانے سے اگرچہ نماز فاسد نہیں ہوتی، مگر دوران نماز چہرہ قبلہ کی طرف سے پھیرنا مکروہ تحریمی ہے اور اس طرح کرنے سے گناہ ہوگا۔ (در مختار/شامی بیروت٣٥٤/٢)
فقہ حنفی سوال نمبر/ 0174 کیا فرض نماز میں آخری رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے؟
جواب:۔ احناف کے نزدیک فرض نمازوں میں ابتدائی دو رکعتوں کے بعد آخر کی (تیسری یا چوتھی) بقیہ رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنا افضل ہے واجب اور لازم نہیں۔ (شامی زکریا:۲۲۱/۲) (البحرالرئق ٥١٦/١)