بھٹكل جامع مسجد عربی خطبہ – 03-11-2023
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی
فقہ شافعی سوال نمبر / 1222
مسافر اگر جمع تاخیر ظہر اور عصر پڑھ رہا ہو تو کیا ایسا شخص دو نمازوں کے درمیان نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟
مسافر اگر جمع تاخیر پڑھ رہا ہو اور ظہر کی نماز مکمل ہونے کے بعد جنازہ کی نماز پڑھی جارہی ہو تو ایسا شخص دو نمازوں کے درمیان نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے چونکہ جمع تاخیر میں مولات یعنی ایک نماز کے بعد فورا پڑھنا شرط نہیں ہے تاخیر کی گنجائش ہے
ولا يرد هنا شرط الترتيب بينهما، بل يبدأ بما شاء منهما، كما أن الموالاة بينهما – هنا – سنة وليست شرطًا لصحة الجمع. الفقه المنهجي:١/١٨٣
فقہ شافعی سوال نمبر / 1221
اگر کوئی سفر میں ہو اور ظہر اور عصر جمع تقدیم کر رہا ہو ظہر کی نماز سلام کے بعد جنازہ کی نماز پڑھی جارہی ہو تو کیا ایسا شخص ظہر اور عصر کے درمیان جنازہ کی نماز پڑھ سکتا ہے؟
مسافر اگر جمع تقدیم یعنی اول وقت میں ظہر کی نماز کے ساتھ عصر پڑھ رہا ہے اور ظہر کی سلام کے بعد جنازہ کی نماز کھڑی ہو تو اس صورت میں ایسا شخص جنازہ کی نماز دو نمازوں (ظہر اور عصر) کے درمیان نہیں پڑھ سکتا ہے اس لیے کہ جمع تقدیم میں ایک شرط پے درپے یعنی ایک نماز مکمل ہوتے ہی دوسری نماز کو شروع کرنا ضروری ہے. لھذا دو نمازوں کے درمیان جنازہ کی نماز پڑھنے سے لمبا فصل ہوگا جو درست نہیں ہے
الموالاة بينهما، بأن يبادر إلى الثانية فور فراغه من الأولى وتسليمه منها، لا يفرق بينهما بشيء من ذكر أو سنة أو غير ذلك؛ فإن فرق بينهما بشيء طويل عرفًا، أو أخر الثانية بدون أن يشغل نفسه بشيء بطل الجمع، ووجب تأخيرها إلى وقتها. اتباعًا للنبي ﷺ في كل ذلك. الفقه المنهجي:١/١٨٢
فضيلة الشيخ عبد المحسن بن محمد القاسم
فضيلة الشيخ بندر بن عبد العزيز بليلة
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
بزبانِ نوائطی
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
مولانا اقبال نائطے صاحب ندوی
مولانا زكریا برماور ندوی صاحب