بھٹكل جامع مسجد عربی خطبہ – 10-12-2021
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی
فقہ شافعی سوال نمبر / 1021
فرض نمازوں سے پہلے اور بعد والی سنت یا نفل نمازوں میں صرف سورۀ فاتحہ پڑھ سکتے ہیں یا کوئی سورت پڑھنا ضروری ہے؟
سنت نمازوں میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورہ پڑھنا سنت ہے. البتہ فرض نماز سے پہلے اور بعد کی دو دو رکعت سنت ومطلق سنت نمازوں میں صرف سورۃ فاتحہ پڑھنے سے نماز تو درست ہوجائے گی لیکن سورہ پڑھنے کی سنت فوت ہوجائے گی۔
علامہ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: فِي مَذاهِبِ العُلَماءِ فِي السُّورَةِ بَعْدَ الفاتِحَةِ: مَذْهَبُنا أنَّها سنة فلو قتصر عَلى الفاتِحَةِ أجْزَأتْهُ الصَّلاةُ
المجموع شرح المهذب:٣/٣٨٨
صاحب فقہ المنہجی فرماتے ہیں: وتتحقق السنة بقراءة سورة من القرآن مهما قصرت، أو بقراءة ثلاثة آيات متواليات
الفقه المنهجي على مذهب الإمام الشافعي:١/١٥٢
* ۔روضة الطالبين وعمدة المفتين ١/٢٤٧
* ۔ المنهاج القويم شرح المقدمة الحضرمية ١/٩٨
*۔ السراج الوهاج ١/٤٤
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (سلطانی مسجد)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
فقہ شافعی سوال نمبر / 1020
جمع تقدیم و جمع تاخیر کے درمیان کیا فرق ہے؟
سفر میں دو نمازوں کو ملا کر ایک وقت میں پڑھنے کی اجازت ہے. اس کی دو شکلیں ہیں دونوں نمازوں کو پہلے وقت میں پڑھنا (جمع تقدیم) دونوں نمازوں کو دوسرے وقت میں پڑھنا (جمع تاخیر) کہلاتا ہے۔ جمع تقدیم کے لیے چار شرائط ہیں . دونوں نمازیں حالت سفر میں ہوں . پہلے پہلی نماز پڑھے۔ پہلی نماز ہی میں جمع کی نیت ہو دونوں میں فصل نہ ہو. جمع تاخیر کے لیے یہ شرط ہے کہ پہلی نماز کے وقت ہی میں یہ نیت کرلے کہ میں یہ نماز بعد میں پڑھوں گا اگر وقت کے اندر نیت نہیں کیا تو پھر یہ نماز قضا ہوگی اور اس کا گناہ ہوگا
مولانا عبد الاحد فکردے صاحب ندوی
مولانا عبد الاحد فکردے صاحب ندوی