درس حدیث نمبر 0096
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
سوال نمبر/ 0041
تصویر اور نقش ونگاری کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا کیاحکم ہے؟
جواب:- حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک چادر تھی جس پر نقش تھا جس کی بناء پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز میں خلل واقع ہوتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چادر ابوجہم کو دے کر ان کے پاس سے ایک انبجانی چادرلے لی (مسلم :1240)
اس حدیث کی بناء پرفقہاء فرماتے ہیں کہ نمازی کے لئےا یسے کپڑے جس میں کسی جاندار کی تصویر یا نقش و نگاری ہو اور خودد نمازی یا دوسرے نمازی کے دل کو اپنی طرف کھیچے رکھے جس کی وجہ سے خشوع اور خضوع باقی نہ رہے تو اس طرح کے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ لہذا ایسے کپڑوں پر نماز پڑھنے سے احتیاط کرنا چاہیے. روضة الطالبين (٣٩٤/١)
قال الإمام النووي رحمه الله:
ويُكْرَهُ أنْ يُصَلِّيَ فِي ثَوْبٍ فِيهِ صُوَرٌ (١)
_____________
(١) روضة الطالبين (٣٩٤/١)
Answer: Hazrat Ayesha R.A says that the Prophet PBUH had a blanket with engravings on it, due to which the Prayers of the Prophet PBUH used to get disturbed, hence, the Prophet PBUH gave that blanket to Abu Jahm and took an Anbujani (plain) blanket from him. (Muslim: 1240)
On the basis of this Hadith, the Jurists say that the clothes for the worshipers which have pictures or images of a living being on them & it attracts the attention of the worshiper himself towards it or the attention of other worshipers while Praying, such that the attention & rememberance of God (humility & submission) do not remain, then it is Makrooh to offer Prayers wearing such clothes. Therefore, one should be cautious about praying on such clothes.
(روضة الطالبين 982/1)
سورة الانعام– آيت نمبر092-093(مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
سوال نمبر/ 0040
مسجد میں داخل ہونے والے کے لئے تحیۃ المسجد پڑھنا کب مکروہ ہے؟
جواب:۔ مسجد میں داخل ہوتے وقت اگر امام فرض نماز شروع کرچکا ہو یعنی جماعت کھڑی ہوگئ ہو تو اس وقت اور مسجد حرام میں داخل ہونے والے کے لئے طواف چھوڑ کر تحیۃ المسجد پڑھنا مکروہ ہے.( واضح رہے کہ اوقات مکروہہ میں تحیۃ المسجد پڑھنا مکروہ نہیں ہے)
—————
تکرہ التحیة فی الحالتین احداھما:اذادخل والامام فی المکتوبة … الثانی: اذا دخل المسجد الحرام فلا یشغل عن الطواف (المجموع:4/57)
Answer: When entering the mosque, if the Imam has started the Obligatory Prayers, i.e., the Prayer Congregation has been started, then it is Makrooh to Pray Tahiyyatul Masjid at that time & also Makrooh for the one who enters Masjid Al-Haram, to leave the Tawaf & Pray Tahiyyatul Masjid.
(It should be noted that Praying Tahiyyatul Masjid at Makrooh times though is not Makrooh).
سورة الانعام– آيت نمبر090-091(مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
مولانا صادق اكرمی صاحب ندوی (تنظیم مسجد)
مكۃ المكرّمہ اردو ترجمہ
فضيلة الشيخ عبد المحسن بن محمد القاسم
فضيلة الشيخ ماهر بن حمد المعيقلي
مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
سورة الانعام– آيت نمبر087-088-089-090(مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ)
مولانا عبد النّور عبد الباری فكردے ندوی
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0039
کیا سفر سے واپسی پر مسجد میں جاکر دو رکعت ادا کرنا شرعا ثابت ہے؟
جواب:حضرت کعب رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ جب آپ صلي الله عليه وسلم سفر سے لوٹتے تو مسجد میں جاکر سب سے پہلے دو رکعت نماز ادا کرتے پھر لوگوں کی ملاقات کے لیے بیٹھ جاتے (بخاری:)
اس حدیث کی بنیاد پر فقہاء فرماتے ہیں کہ سفر سے واپسی پر مسجد میں جاکر دو رکعت ادا کرنا شرعا ثابت اور مسنون ہے. لہذا اس کی ترغیب دینے والے برحق ہیں-
—————–
السنة لمن قدم من السفر ان یصلی رکعتین فی المسجد اول قدومه (المجموع:4/59)
Fiqhe Shafi Question No/0039
Is it evidenced in shariah about performing 2 rakahs of prayer in the mosque upon returning from a journey?
Ans; Hazrat Ka’ab R.A reported that The Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him)used to offer two rakah of prayer upon returning from a journey and then he used to sit and meet people ..(Bukhari)
Based on this hadees the jurists(fuqaha)say upon returning from a journey offering 2 rakah prayer in the mosque is evidenced in shariah and is Sunnah..Therefore the people who motivate others for this act are indeed right..