روزہ صبر کرنا سکھاتا ہے – 18-05-2018
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب
مولانا خواجہ معین الدین اكرمی صاحب مدنی
مولانا عبدالعلیم خطیب صاحب ندوی
فضيلة الشيخ عبدالمحسن القاسم
فضيلة الشيخ ماهر بن حمد المعيقلي
مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب (وائیس آف بھٹكلیس)
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0169
تراویح کی نماز میں اگر کوئی حافظ صاحب دو رکعت کی جگہ تین رکعت پڑھ کر سلام پھیرے تو کیا کرے گا ؟اور بیس رکعت کس طرح مکمل کریگا ؟
جواب:۔ تراویح کی دو دو رکعت ہی مشروع ہے. اگر کوئی امام تیسری رکعت کے لیے بھولے سے کھڑا ہوجائے اور مقتدی کے یاد دلانے پر یا خود بخود یاد آجائے تو اسے فورا تشہد میں لوٹنا ضروری ہے. اگرچہ وہ سورہ فاتحہ و سورۃ پڑھ چکا ہو. اور آخر میں سجدہ سہو کرلے. اگر اسے تین رکعت مکمل ہونے کے بعد معلوم ہوجائے کہ تین رکعت ہوئی ہے تو ان تین رکعت میں سے دو رکعت تراویح میں شمار ہوگی. جس طرح کوئی ظہر کی فرض نماز میں پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوجائے تو یاد آنے پر تشہد میں لوٹنا واجب ہے. البتہ یاد نہ آئے اور بھولے سے پانچ رکعت پڑھ لے تو پانچ رکعت میں سےچار رکعت سے ظہر کی نماز منعقد ہوجاتی ہے.اس لیے کہ ایک موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھولے کر پانچ رکعت پڑھائی اور آخر میں صرف سجدہ سہو کرلیا۔(بخاری:1226) لہذا جب فرض میں بھولے سے ایک رکعت زاید پڑھنے سے نماز شمار ہوجاتی ہے تو تراویح جیسی سنت نماز میں بدرجہ اولی اس کی گنجائش ہونی چاہیے .
لو قام في صلاة الرباعية الى خامسة ناسيا ثم تذكره قبل السلام فاعليه ان يعود الى الجلوس و يسجد للسهو و يسلم سواء تذكر في قيام الخامسه او بعده. المجموع (٤/١٣٧)
ولو قام لخامسة في رباعية ناسيا ثم تذكر قبل جلوسه عاد الى الجلوس فان كان قد تشهد في الرابعه او لم يتذكر حتى قراه في الخامس اجزأه ولو ظنه التشهد الاول ثم يسجد للسهو وان كان لم يتشهد اتى به ثم سجد للسهو وسلم. الاقناع (١/٣٤٧)
مولانا عبدالباری ندوی رحمہ اللہ
عنوان : روزے کے اہم مسائل
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0606
اگر روزہ افطار کرنے کا وقت ہوجائے لیکن روزہ دار کے پاس افطاری کے لیے کوئی چیز نہ ہو تو ایسے شخص کے روزے کا کیا حکم ہے؟ کیا ایسے شخص کے لیے روزہ افطاری کی نیت کرنا کافی ہے ؟
جواب:۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب رات یہاں سے آئے اور دن یہاں سے جائے اور سورج غروب ہوجائے تو روزہ دار نے افطار کر لیا. (1) مذکورہ حدیث کی بناء پر فقہاء کرام نے استدلال کیا کہ فجر ثانی کے ذریعے آدمی روزے میں داخل ہوتا ہے اور غروب آفتاب کے ذریعے روزے سے نکلتا ہے لہذا اگر روزہ دار کے پاس افطار کے لیے کوئی بھی چیز نہ ہو تو ٹھیک غروب سے اس کا روزہ افطار ہوجائے گا نیت کرنا ضروری نہیں ہے.
أما) أحكام الفصل ففيه مسائل (إحداها) ينقضي الصوم ويتم بغروب الشمس بإجماع المسلمين لهذين الحديثين وسبق بيان حقيقة غروبها في باب مواقيت الصلاة قال أصحابنا ويجب إمساك جزء من الليل بعد الغروب ليتحقق به استكمال النهار وقد ذكر المصنف هذا في كتاب الطهارة في مسألة القلتين . (2) ﻭﻳﺪﺧﻞ ﻓﻲ اﻟﺼﻮﻡ ﺑﻄﻠﻮﻉ اﻟﻔﺠﺮ اﻟﺜﺎﻧﻲ، ﻭﻳﺨﺮﺝ ﻣﻨﻪ ﺑﻐﺮﻭﺏ اﻟﺸﻤﺲ. (3) (1)السنن الصغير للبيهقي :1321 (2)المجموع 304/6
Fiqhe Shafi Question No/0606
If the time for breaking the fast approaches but the fasting person does not have anything with which he can break his fast, then what is the ruling with regard to the fast of this person? is it enough for such a person to only make the intention of breaking the fast?
Ans: Hazrat Umar Razi Allahu anhu narrates that the prophet Sallallahu Alaihi Wasallam said that when the night comes from this side and the day goes from that side and when the sun sets then a fasting person breaks his fast. Based on this hadith the Scholars of fiqh have reasoned that through the morning daybreak a person enters his fast and through the setting of the sun a person comes out of his past. Therefore, if a person does not have anything with which he can break his fast then exactly after the sun sets his fast will break and making the intention is not necessary.