اسلامی افکار

  • مركزی صفحہ
  • كچھ اپنے بارے میں
  • قرآن
    • عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس
    • سعود بن ابراهيم بن محمد الشريم
    • ماهر بن حمد المعيقلي
    • محمد أيوب بن محمد يوسف
  • درس قرآن
    • مولانا عبدالباری ندوی صاحب
    • مولانا عبد الحسیب ندوی صاحب
  • درس حدیث
    • مولانا صادق اكرمی ندوی صاحب – سلطانی مسجد
    • مولانا صادق اكرمی ندوی صاحب – تنظیم مسجد
  • فقہی مسائل
    • لائیو سوالات جوابات
    • فقہ شافعی سوال و جواب
    • فقہ حنفی سوال و جواب
    • مولانا خواجہ اكرمی مدنی صاحب-حج و عمره
    • مولانا خواجہ اكرمی مدنی صاحب-زكواة
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – خرید وفروخت
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – قربانی
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – حج وعمرہ
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – وراثت
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – نکاح
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – زیادتی پر قصاص
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – مرتد کے مسائل
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب-جھاد
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب – زنا کے مسائل
  • خطبات الحرمین
    • مكۃ المكرمۃ
    • مدینۃ المنوّرۃ
  • خطبات الحرمین اردو
    • مكۃ المكرمۃ
    • مدینۃ المنوّرۃ
  • بھٹكل جمعہ خطبات
    • مولانا عبدالرب خطیبی ندوی صاحب
    • مولانا خواجہ اكرمی مدنی صاحب
    • مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی صاحب
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب
    • مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
    • مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب
    • مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
    • مولانا جعفر فقیہ صاحب ندوی
    • دیگر علماء
  • اہم بیانات
  • جمعہ بیانات
    • مولانا عبدالرب خطیبی ندوی صاحب
    • مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی صاحب
    • مولانا خواجہ اكرمی مدنی صاحب
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب
    • مولانا زكریا برماور ندوی صاحب
    • مولانا اقبال نائطے صاحب ندوی
    • مولانا نعمت اللہ عسكری ندوی صاحب
    • مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب
    • مولانا عبدالاحد فكردے ندوی صاحب
    • مولانا جعفر فقیہ صاحب ندوی
    • دیگر علماء
  • دیگر بیانات
    • مولانا مقبول احمد كوبٹے ندوی صاحب
    • مولا نا الیاس جاكٹی ندوی صاحب
    • مولانا خواجہ اكرمی مدنی صاحب
    • مولانا انصار خطیب مدنی صاحب
    • مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی صاحب
    • مولانا اقبال نائطے صاحب ندوی
    • مولانا محمد عرفان یس یم ندوی صاحب
    • مولانا عبدالنور فكردے ندوی صاحب
    • دیگر علماء
  • مختصر اوڈیو
    • درسِ قرآن
    • درسِ حدیث
    • دیگر موضوعات
  • رمضان ایک منٹ كا سبق
    • مولاناعبدالباری ندوی – رمضان 2007
    • مولاناعبدالباری ندوی – رمضان 2011
    • مولاناعبدالباری ندوی – رمضان 2012
    • مولاناعبدالباری ندوی – رمضان 2013
    • مولانا عبدالرب خطیبی ندوی صاحب – رمضان 2010
  • دعائیں
    • مكۃ المكرمۃ – 1437 / 2016
    • 1438 / 2017
    • 1439 / 2018
    • 1441 / 2020
    • 1442 / 2021
    • 1443 / 2022
    • مدینۃ المنوّرۃ – 1437 / 2016
    • 1438 / 2017
    • 1439 / 2018
    • 1441 / 2020
    • 1442-2021
    • 1443 / 2022
  • اوقات الصلاۃ
  • ایمیل سروسس
  • فقہ شافعی سوالات
  • گروپ میں شامل ہونے كے لئے

فقہ شافعی سوال نمبر – 0158

پیر _23 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/ 0158

کهانا کهانے والے کو سلام کرنا اور اس کا جواب دینے کا کیا حکم ہے؟

جواب : کهانا کهانے والے شخص کے منہ میں اگرلقمہ نہیں ہے تواسے سلام کرنا مسنون ہے اور اس کے لئے جواب دینا بہی واجب ہے لیکن اگر لقمہ منہ میں ہوتو اس کو سلام نہیں کرناچاہیے.اس لئے کہ اس صورت میں اس کے لیے جواب دینادشوار ہوجاے گا. لہذا اس صورت میں سلام کرنے سے احتیاط کرنا چاہیے. (المجموع 4 / 609)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1553/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0158.m4a

Download file | Play in new window | Duration: 0:54

فقہ شافعی سوال نمبر – 0157

پیر _23 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/ 0157

روزہ کی حالت میں خون ٹیسٹ اورخون دینے کاکیاحکم ہے؟

جواب: حضرت ابن عباس رض فرماتے ہیں کہ کہ اللہ کے رسول صلی الله علیہ وسلم نے روزہ کی حالت میں پچھنا لگایا ( بخاري 1938)

مذکورہ حدیث سے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ روزہ کی حالت میں پچھنا لگاناجائز ہے لہذاپچھنالگانے سےاسکا روزہ نہیں توٹے گا.اسی طرح خون ٹیسٹ یاکسی کوخون دینے کے لئے خون نکالنے سے بھی روزہ نہیں توٹےگا.  (المجموع 349/6)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1548/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0157.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 1:15

فقہ شافعی سوال نمبر – 0156

پیر _23 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/0156

اگرسفرمیں استقبال قبلہ کے ساتھ نمازپڑھناممکن ہی نہ ہوبلکہ دشوارہوتواس وقت نمازاداکرنے کاکیاحکم ہے؟

جواب: اگرکسی کے لئے دوران سفرنمازمیں استقبال قبلہ ممکن نہ ہوتووہ اسی حالت میں نمازاداکرلے.البتہ اس حالت میں اداکی ہویی نماز کا اعادہ واجب ہوگا اس لئے کہ اس طرح کا سفر پیش آنا نادر ہے – (تحفة المحتاج مع حواشي1/485)  (مغني المحتاج 1/336)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1546/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0156.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 0:56

فقہ شافعی سوال نمبر – 0155

پیر _23 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/ 0155

 اگرکوئی فرض نمازٹرین یاہوائی جہازمیں اداکررہاہوتوقبلہ کی طرف رخ کاکیاحکم ہے؟

جواب :سفر کے دوران فرض نماز میں قبلہ کی تعیین شرط ہے.چاہے ٹرین یاہوائی جہازمیں نمازاداکی جاے،اور پوری نماز میں قبلہ کی طرف رخ کرنا ضروری ہے، دوران نماز اگر گاڑی کارخ قبلہ سے ہٹ جائے تو اس شخص پر ضروری ہے کہ وہ اپنے سینے کو فورا قبلہ کی طرف پھیردے تاکہ اسکی نمازدرست ہو جائے لیکن وہ اپنے سینے کو فورا قبلہ کی طرف نہ پھیرے.یاوہ ایسی جگہ ہوجہاں قبلہ کی طرف رخ تبدیل کرنامشکل ہوتواس صورت میں اس کی نماز باطل ہو جائے گی.پھرجب گاڑی کارخ اس طرح ہوجاے کہ قبلہ رخ پوری نمازپڑھناممکن ہو اس نمازکااعادہ کرلے.  (منهاج الطالبين مع السراج 59)  (مغني المحتاج 246/1)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1544/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0155.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 1:13

فقہ شافعی سوال نمبر – 0154

پیر _23 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/ 0154

 سورہ فاتحہ کے آخر میں ولا الضالین کے بعد رب إغفرلي وارحم پڑهنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: حضرت وائل ابن حجر فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو : غير المغضوب عليهم ولا الضالين .پڑھنے کے بعدرب إغفرلي آمین.پڑھتے ہوئے ہوے سنا  (معجم الکبیر للطبراني 107)

فقہاء کرام نے اس حدیث سے استدلال کرتے ہوئے لکها ہے کہ سورہ فاتحہ کے بعد رب إغفرلي وارحم پڑهنا سنت ہے لھذا نماز میں ولا الضالين کے بعد رب إغفرلي وارحم اور آمین کہنا سنت ہے.  (حاشيتا قليوبي وعميرة172/1)(حاشية الجمل354/1)  (عمدة المفتي والمستفتي115/1)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1542/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0154.m4a

Download file | Play in new window | Duration: 0:35

فقہ شافعی سوال نمبر – 0152

پیر _23 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/ 0152

 کیا ایسے کپڑے میں نماز پڑهنا جائز ہے جس کپڑے میں نجاست کا رنگ باقی ہو اور اسکی بدبو اوراثرختم ہوگیاہو؟

جواب : اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں : آپ اپنے کپڑے کو صاف ستھرا رکھئیے (سورہ مدثر 4)

فقہاء کرام نے اس آیت سے استدلال کیا ہے کہ نماز کے لیے کپڑے کا پاک ہونا شرط ہے،لہذا اگر کپڑے پرنجاست لگی ہوتو اسے دهو ناضروری ہے.یہاں تک کہ اس کامکمل اثرختم ہوجاے.ہاں اگر اسے دهونے کے بعدنجاست کااثراور بدبوختم ہوجاے.اوررنگ باقی رہے.تواسے بھی ختم کرنے کی کوشش کی جاے.اگر باوجود کوششں کے بھی رنگ کا ختم ہونا دشوار ہوتو ایسی صورت میں وہ کپڑا پاک ہوگا اور نماز درست ہوجائے گی۔

وَأَمَّا الْعَيْنِيَّةُ: فَلَا بُدَّ مِنْ مُحَاوَلَةِ إِزَالَةِ مَا وُجِدَ مِنْهَا مِنْ طَعْمٍ، وَلَوْنٍ، وَرِيحٍ، فَإِنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَبَقِيَ طَعْمٌ، لَمْ يَطْهُرْ، وَإِنْ بَقِيَ اللَّوْنُ وَحْدَهُ وَهُوَ سَهْلُ الْإِزَالَةِ، لَمْ يَطْهُرْ. وَإِنْ كَانَ عُسْرُهَا، كَدَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ، وَرُبَّمَا لَا يَزُولُ بَعْدَ الْمُبَالَغَةِ، وَالِاسْتِعَانَةِ بِالْحَتِّ وَالْقَرْصِ، طَهُرَ. (روضۃ الطالبین 28/1)

پاک ہوگا اور نماز درست ہوجائے گی۔  (روضۃ الطالبین 28/1)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1538/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0152.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 1:17

فقہ شافعی سوال نمبر – 0151

پیر _23 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/ 0151

 تدفین کے وقت تین مشت مٹی ڈالنے اور پہلی مرتبہ میں منھا خلقناكم اور دوسری مرتبہ میں وفیھا نعیدکم اور تیسری مرتبہ میں ومنها نخرجکم تارةً أخرى پڑهنے کا کیا ثبوت ہے؟

جواب: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنازہ پر نماز پڑھی اور چار تکبیرکہی پھر قبر کے پاس آئے اور اس پر سر کی جانب سے تین مشت مٹی ڈالی  (معجم الأوسط 4673)

 حضرت ابو امامہ رض فرماتی ہیں کہ جب حضرت ام کلثوم رض کو قبر میں ڈالا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے {منها خلقناكم وفيها نعيدكم، ومنها نخرجكم تارة أخرى} کی تلاوت فرمائی.  (مسند احمد 22187)

 فقہاء کرام نے ان احادیث سے استدلال کیا ہے کہ تدفین کے وقت تین مشت مٹی ڈالنامستحب ہے اور پہلی مرتبہ میں منھا خلقناكم اور دوسری مرتبہ میں وفیھا نعیدکم اور تیسری مرتبہ میں ومنها نخرجکم تارةً أخرى پڑهنا ہے مسنون ہے (المجموع 5/239)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1536/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0151.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 1:40

فقہ شافعی سوال نمبر – 0103

پیر _23 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/ 0103

جمعہ کے خطبہ کے دوران بات کرنے اور خطیب کی دعاپر ہاتهہ اٹہا کے آمین کہنے کاکیاحکم ہے؟

جواب:حضرت ابوہریرہ رض سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ تم اپنے ساتھی کو دوران خطبہ خاموش رہنے کوکہوتب بھی تم نے لغوکام کیا(بخاری:934)

اس حدیث کی روشنی فقہاء نے دوران خطبہ بات کرنے کوناپسند اورمکروہ قرار دیا ہے.اورخاموش رہ کرخطبہ سننے کااستحباب نقل کیا ہے.البتہ کسی عذر کی وجہ سے بات کرنا جائز ہے. (منھاج مع المغنی :1/632) اس لئے کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے تو ایک دیہاتی کھڑا ہوا اور فرمایا ائے اللہ کے رسول. مال ہلاک ہوگیا اور اولاد بھوکی ہے اللہ سے دعا کیجئے بارش ہوجائے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ پھیلائے اور دعا کی ( بخاری 933)اور خطیب جب دعا کرتا ہے تو اسکی دعا پردرمیانی آواز میں آمین کہنا سنت ہے ( اعانة الطالبين 146/2) البتہ ہاتھ اٹھانے کا تذکرہ صراحتا نہیں مل سکا لیکن عمومی دعاووں میں چوں کہ ہاتھ اٹھانے کا استحباب ہے اس لئے اس موقع پربھی ہاتھ اٹھانے کی گنجائش ہے.

قال الإمام الخطيب الشربيني رحمه الله:
ويسن الإنصات…ويُكْرَهُ لِلْحاضِرِينَ الكَلامُ فِيها اي في الخطبة لِظاهِرِ هَذِهِ الآيَةِ(١)

قال الإمام الدمياطي رحمه الله:
وكذا التأمين لدعاء الخطيب.
أما مع رفع الصوت فلا يندب، لأن فيه تشويشا (قوله: وكذا التأمين الخ) أي وكذا لا يبعد ندب التأمين بلا رفع صوت لدعاء الخطيب.(٢)_____________(١) مغني المحتاج (٤٩١/١)
(٢)اعانة الطالبين (١٠١/٢)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1534/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0103.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 2:17

فقہ شافعی سوال نمبر – 0102

پیر _23 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/ 0102

آیت سجدہ کی تلاوت کےبعد سجدہ فورا کرنا ممکن نہ تو اس صورت میں کیاحکم ہے؟

جواب: سجدہ تلاوت آیت سجدہ کی تلاوت کے فورا بعد کرلینا سنت ہے.اگرآیت سجدہ اورسجدہ کے درمیان طویل فصل ہوگیا توسجدہ تلاوت مسنون نہیں ہے اس لئے کہ اس کا محل فوت ہوجاتا ہے.(مغنی المحتاج:٣٧٢/١)لہذادوران درس آیت سجدہ آجاےلیکن اس وقت سجدہ تلاوت ممکن نہ ہونے کی صورت میں اگرطویل فاصلہ ہوجاے توسجدہ تلاوت مسنون نہیں ہے.اس لئے کہ اس کا محل فوت ہوگیا ہے،اگرکم فاصلہ گذرا ہوتوسجدہ تلاوت مسنون ہے.

قال الإمام الخطيب الشربيني رحمه الله:
فَإنْ لَمْ يَسْجُدْ) مَن طُلِبَ مِنهُ السُّجُودُ عَقِبَ فَراغِ آيَةِ السَّجْدَةِ (وطالَ الفَصْلُ) عُرْفًا ولَوْ بِعُذْرٍ (لَمْ يَسْجُدْ) أداءً لِأنَّهُ مِن تَوابِعِ القِراءَةِ. ولا قَضاءَ لِأنَّهُ ذُو سَبَبٍ عارِضٍ كالكُسُوفِ، فَإنْ قَصُرَ الفَصْلُ سَجَدَ، (١)

_____________(١) مغني المحتاج (٣٧٢/١)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1532/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0102.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 1:14

فقہ شافعی سوال نمبر – 0099

اتوار _22 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر / 0099

امام کے کسی سہوپرمقتدی کے حق میں سبحان ا للہ کے ذریعہ لقمہ دینے کا کیا حکم ہے نیز اس کی کیفیت کیا ہے؟

جواب: حضرت سہل ابن سعد الساعدی رض فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ نے ایک مرتبہ آپنی قوم سے فرمایا: جب تمہیں نماز میں کوئ سہو پیش آئے تو مردوں کو چائے کہ تسبیح کہیں اور عورتیں اپنی داہنی ہتیلی کوبائیں ہاتھ کی ہتیلی پرمارے (بخاری7190)

اس حدیث کی روشنی میں فقہاء نے یہ استدلال کیا ہے کہ مرد مقتدی کے لئے امام کوکسی سہوپرمتنبہ کرنے کے لیے سبحان اللہ کہنامستحب ہے ،اورعورت مقتدی کے لئے داہنی ہتیلی کے اندونی حصہ کوبائیں ہاتھ کی ہتیلی کی پشت پرمارناسنت ہے.البتہ یہ ملحوظ رہے کہ سبحان اللہ کہتے وقت ذکرکی نیت ہو یا ذکر کے ساتھ امام کومتنبہ کرنے کی نیت ہو،اگرصرف متنبہ کرنے کی نیت ہوتومقتدی کی نماز باطل ہوجاے گی. (مغنی المحتاج 1/339)

قال الإمام الخطيب الشربيني رحمه الله:
ويَسُنُّ لِمَن نابَهُ شَيْءٌ) فِي صَلاتِهِ (كَتَنْبِيهِ إمامِهِ) لِنَحْوِ سَهْوٍ (وإذْنِهِ لِداخِلٍ) اسْتَأْذَنَ فِي الدُّخُولِ عَلَيْهِ (وإنْذارِهِ أعْمى) مَخافَةَ أنْ يَقَعَ فِي مَحْذُورٍ أوْ نَحْوِ ذَلِكَ كَغافِلٍ وغَيْرِ مُمَيِّزٍ، ومَن قَصَدَهُ ظالِمٌ أوْ نَحْوُ سَبُعٍ (أنْ يُسَبِّحَ وتُصَفِّقَ المَرْأةُ) ومِثْلُها الخُنْثى (بِضَرْبِ) بَطْنِ (اليَمِينِ عَلى ظَهْرِ اليَسارِ) أوْ عَكْسِهِ أوْ بِضَرْبِ ظَهْرِ اليَمِينِ عَلى بَطْنِ اليَسارِ أوْ عَكْسِهِ،…وقد تقدم أنه لا بد أن يقصد بذلك الذكر مع التفهيم فإن قصد التفهيم فقط بطلت صلاته(١)

_____________(١) مغني المحتاج (٣٣٩/١)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1528/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0099.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 1:24

فقہ شافعی سوال نمبر – 0098

اتوار _22 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/ 0098

اگر پیشاب کئے ہوئے بچے کو نہلاتے وقت کپڑے پر پانی کے چھینٹے اڑ جائیں تو کیا اس کپڑے پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک مرتبہ ہجرت کرتے ہوئے نکلے، تو آپ ﷺ نے پانی منگایا، پھر آپ ﷺ نے اس سے وضو کیا، تو صحابہ آپ ﷺ کے بقیہ پانی لے کر اپنے اوپر ملنے لگے (البخاری/187)

حضرت جابرؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ اور حضرت ابو بکرؓ میری عیادت کے لئے تشریف لائے اس حال میں کہ میں بے ہوش تھا، تو آپ ﷺ نے پانی منگایا اور وضو کیا، اس کے بعد پانی مجھ پر چھڑکا تو مجھے ہوش آیا۔ (بخاری/5477)

ان احادیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جوپانی فرض وضو یا فرض غسل میں استعمال ہویانجاست کودورکرنے میں استعمال ہونے کے بعد اس پانی میں نجاست کااثرنہ ہو تووہ پانی پاک ہے.البتہ اس سے مزید طہارت حاصل کرنادرست نہیں ہے. لہذاپیشاب کئے ہوے بچہ کونہلاتے وقت پانی کے چھینٹے اڑجائیں تواس کی وجہ سے بدن وکپڑا نجس نہیں ہوگا اور کپڑے پر نماز پڑھ سکتے ہیں۔جب کہ ان چھینٹوں میں نجاست کااثر نہ ہو (المجموع 217/1)

فإذا اغسل المَحَلُّ النَّجِسُ غَسْلَةً واحِدَةً فَزالَتْ النَّجاسَةُ وحَكَمْنا بِطَهارَةِ المَحَلِّ فَهَذِهِ الغُسالَةُ طاهِرَةٌ
عَلى الأصَحِّ كَما ذَكَرْنا وهَلْ هِيَ مُطَهِّرَةٌ فِي إزالَةِ النَّجاسَةِ مَرَّةً أُخْرى فِيهِ الطَّرِيقانِ السّابِقانِ فِي أنَّ المُسْتَعْمَلَ فِي الحَدَثِ هَلْ يُسْتَعْمَلُ مَرَّةً أُخْرى فِي الحَدَثِ أصَحُّهُما لا.(١)

_____________
(١) المجموع (٢١٨/١)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1526/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0098.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 2:05

فقہ شافعی سوال نمبر – 0097

اتوار _22 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر / 0097

 بیت الخلاء میں بیٹھ کر باتیں کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب:حضرت ابوسعید خذری رض سے روایت کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایادوشخص ایک دوسرے کے سامنے ستر کھول کراورباتیں کرتے ہوے قضاء حاجت نہ کریں ،اس لئے کہ اللہ تعالی اس برے عمل پرغضبناک ہوتے ہیں (سنن ابی داود:15)

اس حدیث کی روشنی میں فقہاء نے کھلی جگہ میں بغیر کسی آڑ کے قضاء حاجت کرنااوراس دوران باتیں کرنے کی کراہت وممانعت نقل کی ہے،لہذا بیت الخلاء میں باتیں کرنا مکروہ ہے،اوراس سے احتیاط ضروری ہے، البتہ اشد ضرورت ہو تو بات کرنے کی گنجائش ہے- (مغنی المحتاج78/1)

قال الإمام الخطيب الشربيني رحمه الله:
ولايتكلم حال قضاء الحاجة بذكر او غيره…اي يكره له ذلك إلا لضرورة (١)
_____________
(١) المغني المحتاج (٧٣/١)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1524/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0097.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 1:17

فقہ شافعی سوال نمبر – 0096

اتوار _22 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/ 0096

 کیا کتے کی نجاست سے پاکی کے لیے مٹی کے قائم مقام کوئی اور چیز ہوسکتی ہے؟

جواب: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ جب کتا برتن میں منہ ڈالے تو اسے سات مرتبہ دهو اور ساتویں مرتبہ میں مرتبہ مٹی استعمال کرو (أبو داؤد 90 )

اس حدیث سے فقہاء کرام نے استدلال کیا ہے کہ کتے کی نجاست کودورکرنے کے لئے سات مرتبہ پانی سے اورسات مرتبہ میں ایک مرتبہ مٹی سے دھونا ضروری ہےاور اظہر قول کے مطابق کتے کی نجاست سے پاکی کے لیے مٹی کا استعمال کرنا ضروری ہے.مٹی کے علاوہ کوئی چیز کافی نہ ہوگی،البتہ مٹی کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں بعض فقہاء نے مٹی کے قائم مقام مثلا صابون وغیرہ کے استعمال کی گنجائش دی ہے. (البیان 1/432)

قال الإمام العمراني رحمه الله:
إذا ولغ الكلب في إناء فيه مائعٌ، أو ماءٌ دون القلتين، أو أدخل فيه منه عضوًا، أو وقع فيه شيءٌ من دمه، أو بوله، أو ذرقه.. وجب غسله سبع مرات، إحداهنَ بالتراب …(١)

قال الإمام الإسنوي رحمه الله:
هل يقوم الصابون والأشنان مقام التراب؟
فيه ثلاثة أقوال:
أظهرها: لا، لظاهر الخبر؛ ولأنها طهارة متعلقة بالتراب فلا يقوم غيره مقامه كالتيمم.
والثاني: نعم.
والثالث: إن وجد التراب لم يعدل إلى غيره، وإلا عدل للضرورة، وقيل: يجوز فيما يفسده التراب كالثياب دون الأواني(٢)

_____________(١)البيان (٥٣٧/١)
(٢)المهمات (٨٩/٢)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1522/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0096.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 1:21

فقہ شافعی سوال نمبر – 0095

اتوار _22 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال.نمبر/ 0095

اگر کسی کپڑے پر منی لگ جائے اور اسی کپڑے پر نماز ادا کرے تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی؟

جواب :حضرت اسود رض فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رض فرماتی ہیں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی کو کھرچا کرتی تهیں پهر اسی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑهتے تهے (سنن بیهقی 4166)

اس حدیث کی روشنی میں فقہاء شوافع نے منی کوپاک قرار دیا ہے ،لہذااگر کسی شخص نے منی لگے ہوئے کپڑے پر نماز ادا کی تو اس کی نماز درست ہوگی۔

قال الإمام الخطيب الشربيني رحمه الله:
وأما مني الأدمي فطاهر على الأظهر.(١)

_____________(١) مغني المحتاج (١٣٧/١)
(٢)كنز الراغبين (١٤٠/١)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1518/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0095.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 0:51

فقہ شافعی سوال نمبر – 0094

اتوار _22 _مئی _2016AH / Fazalurahman Shabandari / 0 Comments

سوال نمبر/ 0094

کیا مذی یا ودی کے نکلنے سے غسل فرض ہوتا ہے یا وضو کافی ہے؟ اور کپڑے وجسم پرلگ جاے تودھوناضروری ہے؟

جواب: حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ میں ایسا شخص ہوں جسے بار بار مذی آتی رہتی ہے، تو میں ٹھنڈی میں بھی غسل کرتا ہوں حتی کہ میری پیٹھ سفید پڑ گئی ہے، تو میں نے نبی اکرم ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تو اس طرح نہ کر، جب تم مذی کو دیکھو تو اپنی ذکر کو دھو لو اور وضو کرو جس طرح نماز کے لیے وضو کرتے ہو ، اور جب پانی ظاہر ہوجائے تو غسل کرو‘‘ یعنی اگر منی نکلے تو غسل کرو۔ (سنن ابی داؤد؍204)

حضرت علیؓ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے مذی کے متعلق پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا:’’مذی نکلے تو وضو کرو، اور منی نکلے تو غسل کرو‘‘ (سنن ترمذی؍114)

فقہاءکرام نے ان احادیث کی روشنی میں فقہاء نے مذی ودی (پیشاب کے پہلے یابعد نکلنے والاچکنامادہ ) کو نجس قرار دیا ہے،اورمذی یا ودی کے نکلنے سے وضو ٹوٹنے کا حکم لگایا ہے،لہذا مذی ودی کے نکلنے پروضوفرض ہوجاتا ہے غسل کی ضرورت نہیں ،نیزکپڑے پر مذی یا ودی لگنے سے کپڑا نجس ہوجاتا ہے، لہذا اس کو دھو لینا چاہئے.

فِي حَدِيثِ عَلِيٍّ رضی اللہ عنہ هَذَا فَوَائِدُ: مِنْهَا أَنَّ الْمَذْيَ لَا يُوجِبُ الْغُسْلَ وَأَنَّهُ نَجَسٌ وَأَنَّهُ يَجِبُ غَسْلُ النَّجَاسَةِ (المجموع :2/142)

ولا يجب الغسل من المذي ـ وهو: ماء أصفر رقيق، يخرج بأدنى شهوة من غير دفق، وهو مخفف، يقال: أمذى الرجل يمذي ـ ويجب منه الوضوء، وغسل الموضع الذي يصيبه لا غير.(البیان:1/419)

https://islamiafkaar.com/podcast-player/1516/%d9%81%d9%82%db%81-%d8%b4%d8%a7%d9%81%d8%b9%db%8c-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-0094.mp3

Download file | Play in new window | Duration: 1:57

1 … 797 798 799 800 801 … 844

↓↓↓ براہِ راست سننے كے لئے كلك كریں ↓↓↓


↓↓↓ براہِ راست سننے كے لئے كلك كریں ↓↓↓
Islamiafkaar is on Mixlr
بھٹکل آذان ٹائم جمعرات 28 Shawwal 1447ﻫ

٢٧ شَوَّال ١٤٤٧

Suhoor End 4:56 am
Iftar Start 6:48 pm
Prayer Begins
Fajr5:01 am
Sunrise6:18 am
Zuhr12:37 pm
Asr3:45 pm
Maghrib6:48 pm
Isha7:54 pm

تازہ اِضافے

  • درس حدیث نمبر 0827
  • درس قرآن نمبر 0555
  • درس حدیث نمبر 0826
  • درس قرآن نمبر 0554
  • درس قرآن نمبر 0553
  • درس حدیث نمبر 0636
  • درس قرآن نمبر 0552
  • فقہی دروس نمبر 020– 11-04-2026
  • درس قرآن نمبر 0551
  • اسلام میں علم کا مقام – 10-04-2026

ہماری نئی معلومات كے لئے

  • مركزی صفحہ
  • كچھ اپنے بارے میں
  • قرآن
  • درس قرآن
  • درس حدیث
  • فقہی مسائل
  • خطبات الحرمین
  • خطبات الحرمین اردو
  • بھٹكل جمعہ خطبات
  • اہم بیانات
  • جمعہ بیانات
  • دیگر بیانات
  • مختصر اوڈیو
  • رمضان ایک منٹ كا سبق
  • دعائیں
  • اوقات الصلاۃ
  • ایمیل سروسس
  • فقہ شافعی سوالات
  • گروپ میں شامل ہونے كے لئے

Copyright © 2014 • اسلامی افکار • Finch Theme