فقہ شافعی سوال نمبر/ 1282 غیر مسلم کے حق میں تجارت میں ترقی و برکت اور ان کے حق میں ہدایت کی دعا کرنے کا کیا حکم ہے؟ کافر و مشرک کے حق میں صحت و تجارت ترقی و برکت کی دعا کرنا اس وقت جائز ہے جب کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن نہ ہو یا اس سے اسلامی احکامات پر عمل کرنے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا نقصان نہ ہو تو غیر مسلم کے حق میں تجارت میں برکت و ترقی کی دعا دینا جائز ہے اور ہدایت کی دعا ہر ایک کے حق میں ہر وقت کرنا جائز ہے۔ امام رملي رحمة الله عليه فرماتے ہیں:وَيَجُوزُ الدُّعَاءُ لِلْكَافِرِ بِنَحْوِ صِحَّةِ الْبَدَنِ وَالْهِدَايَةِ (نهايه المحتاج:1/ 533) حاشيه الجمل:1/ 389