فقہ شافعی سوال نمبر – 1325
فقہ شافعی سوال نمبر / 1325
اگر کوئی شخص بغیر طواف وداع کے مکہ چھوڑدے اور دوبارہ واپس مکہ آنے کے بعد طواف وداع کرے تو کیا اس پر سے دم ساقط ہوگا؟
طواف وداع مکہ سے اپنے وطن لوٹنے سے پہلے یا مکہ سے مسافت قصر کے بقدر دور جانے سے پہلے کرنا واجب ہے اگر کوئی اس سے پہلے نہ کرے اور مکہ سے مسافت قصر کے بقدر باہر چلاجائے اور بعد میں واپس مکہ آکر طواف وداع کرے تب بھی اس پر سے دم ساقط نہیں ہوگا
فان قلنا انہ واجب نظرت فان کان من مکۃ علی مسافۃ تقصر فیھا الصلاۃ استقر علیہ الدم فان عاد وطاف لم یسقط الدم لان طواف الثانی للخروج الثانی فلایجزی عن الخروج الاول (المجموع :9/191)